بارسلونا، مادرِد (میڈرڈ) اور سپین کے دیگر شہروں کی مسلمان تنظیمات نے متفقہ طور پر اعلان کیا ہے کہ سپین بھر میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 20جولائی 2012بروز جمعۃ المبارک کو ہو گا ۔

 

رمضان المبارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر انتظام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا، منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیو، منہاج اسلامک سنٹر بادالونا اور منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں افطاری اور نمازِ تراویح کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جائے گا ۔

 

بارسلونا شہر میں جمعہ کی نماز منہاج اسلامک سنٹر کے علاوہ 20جولائی اور 27جولائی کو C / Salvador, 4 میں دن 2بجے اداء کی جائے گی ۔

 

افتتاحی تقریب میں سرکاری عہدیداران کے علاوہ بلدیہ اور پولیس کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے
منہاج القرآن بادالونا کا قافلہ علامہ عبد الرشید شریفی کی قیادت میں افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا

منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت (بارسلونا) کی افتتاحی تقریب 12جولائی 2012کو شام 5بجے منعقد ہو گی جس میں منہاج اسلامک سنٹر لندن کے ڈائریکٹر علامہ محمد صادق قریشی، DGمذھبی امور کاتالونیا Xavier Puigdollers، سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے Jose Maria Sala،منہاج القرآن بارسلونا، بادالونا اور اوسپتالیت کے قائدین، منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوان اور دیگر مقامی سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔اہل اوسپتالیت کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے ۔ بارسلونا سے منہاج القرآن کے رفقاء صدر مجلس شوریٰ ارشد محمود جبکہ بادالونا کا قافلہ علامہ عبد الرشید شریفی کی قیادت میں افتتاحی تقریب میں شرکت کے گا ۔

منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت کے افتتاح کی یہ تقریب شام 5سے 7بجے تک جاری رہی گے ،تقریب کے مہمانِ خصوصی علامہ صادق قریشی منہاجین (ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر لندن، برطانیہ) مسجد کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس کے بعد مٹھائی تقسیم کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تحت 1سال قبل اوسپتالیت میں مسجد کے قیام کے لیے کوششوں کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر کی قیادت میں اوسپتالیت کی تنظیم کے افراد نے انتہائی مختصر مدت میں تعمیر اتی کام مکمل کیا اور اس دوران منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کی سرپرستی میں قانونی کاروائی کے تمام مراحل بھی احسن طریقے سے سر انجام پائے ۔

منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت کی افتتاحی تقریب 12جولائی 2012 بروز جمعرات شام 5بجے منعقد ہو گی، جس میں پاکستانی کیمونٹی کی مذہبی، سماجی و سیاسی تنظیمات کے سربراہان، مقامی (سپانش ) سیاسی و سماجی تنظیمات کے نمائندگان، پاکستانی ویلفیئر قونصلر، حکومت کاتالونیا کے ڈائریکٹر مذہبی امور، بلدیہ اوسپتالیت کے نمائندگان اور مختلف اخبارات کے نمائندگان شرکت کریں گے ۔ اہل اوسپتالیت کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

یہ سنٹر اوسپتالیت میں C / Oriente, 46میں واقع ہے جہاں میٹرو لائن1کے سٹاپ Torrassaیا لائن 5کے سٹاپ Collblancکو استعمال کرتے ہوئے پہنچا جا سکتا ہے ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تحت 2011ء کے اوائل میں بارسلونا کے قریبی شہر اوسپتالیت دے یوبرے گات Hospitalet de Llobregatمیں مسجد اور اسلامی مرکز بنانے کے لیے مناسب جگہ کی تلاش شروع کی گئی تھی جو کہ چند ماہ کے بعد حاصل کر لی گئی ۔ تقریبا 8ماہ کے تعمیراتی کام کے بعد الحمد للہ تعالیٰ اسلامک سنٹر کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے ۔ منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں پنج گانہ نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ نماز جمعہ، ماہانہ و سالانہ اسلامی محافل، بچوں اور خواتین کی دینی تعلیم و تربیت کے علاوہ سماجی تقریبات بھی منعقد ہوا کریں گی ۔ سنٹر میں استفادہ عام کے لیے اسلامی لائبریری کے لیے جگہ بھی مختص کی گئی ہے ۔

MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم منہاجین خطاب کریں گے اور نمازِ تسبیح باجماعت اداء کی جائے گی

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام 16جون 2012بروز ہفتہ کی رات منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں شب معراج مصطفی ﷺ کے سلسلہ میں خصوصی محفل منعقد ہو گی جو کہ نماز عشاء تا نماز فجر جاری رہے گی ۔

محفل میں قرآن مجید کی تلاوت ، نعت خوانی اور خطاب کے علاوہ انفرادی عبادات و نمازِ تسبیح بھی اداء کی جائے گی ۔ محفل میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم منہاجین فلسفہ معراج النبی ﷺ پر خطاب کریں گے ۔ محفل میں شرکت کی دعوت عام ہے ، جو احباب اتوار کے دن (27رجب المرجب) کا روزہ رکھنا چاہیں ان کے لیے سحری کا انتظام ہو گا ۔

 

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، بارسلونا کے زیر اہتمام سالانہ محفل بڑی گیارہویں شریف (ماہ ربیع الثانی)4مارچ بروز اتوار سہ پہر5بجے منعقد ہو گی ۔ محفل میں علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا) پیران پیر غوث الثقلین شیخ عبد القادر جیلانی (رحمتہ اللہ علیہ) کی سیرت پر خطاب کریں گے ۔ محفل کے اختتام پر لنگر(تبرک) بھی تقسیم کیا جائے گا ۔ تمام اہل اسلام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔


More Articles ...