کاتالونیا کے سابقہ گورنر، موجودہ گورنر ، پاکستانی قونصل جنرل اور ڈی جی مذہبی امور خصوصی شرکت کریں گے

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح (رحمتہ اللہ علیہ) اور حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے یومِ پیدائش کے سلسلے میں خصوصی تقریب 22دسمبر 2011بروز جمعرات منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گی ۔ تقریب میں پاکستان اور کاتالونیا (سپین) کی مسلمان اور مسیحی کیمونٹی شرکت کرے گی۔

مہمانانِ گرامی میں کاتالونیا کے سابق گورنر Joan Rangel، کاتالونیا کی موجودہ گورنر Montserrat Garcia، پاکستانی قونصل جنرل مسعود خان راجا ، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور کاتالونیا Xavier Puigdollersاور دیگر مقامی و پاکستانی مہمان شامل ہیں ، پاکستانی مسیحی کیمونٹی میں سے ممتاز منیر سہوترہ اور جاوید اقبال گل شرکت کریں گے، صحافی برادری میں سے حافظ عبدا لرزاق صادق، جاوید مغل، شفقت علی رضاء ، رضوان کاظمی، حق نواز چوہدری اور ڈاکٹر قمر احسان شرکت کریں گے ۔

تقریب کا آغاز شام 6بجے اور اختتام 8بجے ہو گا پروگرام میں تلاوتِ قرآن کریم ، نعت رسول مقبول ﷺ ، تقاریر ، سیرت حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر روشنی ڈالی جائے گی اور دونوں ہستیوں کے یوم پیدائش کی مناسبت سے کیک بھی کاٹے جائیں گے، تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے ۔


منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے نظامت نشروا شاعت سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج تدفین کمیٹی کے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ 31جنوری سے پہلے پہلے اپنی رکنیت(ممبر شپ )کی تجدید کروائیں ۔ انہوں نے تمام ممبران کو مطلع کیا ہے کہ ممبر شپ کی تجدید سوموار تا جمعہ دن 3بجے تاشام8بجے منہاج القرآن بارسلونا کے دفتر سے کروائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 31جنوری 2012تجدید کی آخری تاریخ ہو گی اس کے بعد آنے والے ممبران کو فیس کے ساتھ جرمانہ بھی اداء کرنا ہو گا۔

مرزا محمد اکرم بیگ نے بارسلونا اور سپین کے دیگر علاقوں میں رہنے والے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی فکر خود کریں اور کسی تدفین کمیٹی یا انشورنس کمپنی کی ممبر شپ لیں تاکہ بعد از وفات پرمیت کو پاکستان بھجوانے کے لیے مشکل پیش نہ آئے ۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ انتظام منہاج تدفین کمیٹی کا قیام 2001میں عمل لایا گیاجس کے ممبران کی فوتگی کی صورت میں ان کی تجہیز و تکفین اور میت پاکستان بجھوانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں اور ان کی ورثاء کو 1000یورو نقد بھی دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ بارسلونا ، سپین سے پاکستان میت بھجوانے پر 4 سے 5 ہزار یورو خرچ ہوتا ہے جو افراد کسی کمیٹی یا انشورنس کمپنی کے ممبر نہیں ہوتے ان کی وفات کی صورت میں ان کی میت کو پاکستان بھجوانے کے لیے مقامی مساجد میں جمعہ کے اجتماعات پر چندہ کی اپیل کی جاتی ہے بصورت دیگر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے وہ لاش ضائع کر دی جاتی ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیر اہتمام بارسلونا یونیورسٹی میں آج (30نومبر 2011ء) ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے جس میں یونیورسٹی کے پروفیسرز،سماجی رہنماء اور صحافی سپین میں مسلمانوں کی شناخت، مسائل اور ذرائع ابلاغ کے کردار کے عنوان سے خطاب کریں گے ۔

یہ سیمینار بارسلونا یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ و تاریخ کی عمارت میں منعقد ہو گا جو کہ C / Montalegreمیں واقع ہے ، پروگرام کا دورانیہ شام 6تا 8ہو گا ، شرکت کی دعوتِ عام ہے ۔


کانفرنس میں علامہ صفدر مجید قادری شہدائے کربلا کی عظمت بیان کریں گے

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیرِ اہتمام سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس 4دسمبر 2011ء کو اسپورٹس ہال Rambla Ravalپر منعقد ہو گی جس کا آغاز 4:30بجے ہو گا جبکہ اختتام 7:30بجے ہو گا ۔ کانفرنس میں علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا) اور علامہ صفدر مجید قادری منہاجین(امیر منہاج القرآن لوگرونیو) عظمت شہادتِ امام حسین رضی اللہ عنہ بیان کریں گے ۔ تمام خواتین و حضرات کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت عام ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے1995سے یہ کانفرنس ہر سال انعقاد پذیر ہوتی ہے جس میں اہل بارسلونا کثیر تعداد میں شرکت کے ذریعے اہل بیت اطہار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔


بارسلونا(سپین) میں عید الاضحیٰ کا مرکزی اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام Museu Maritim کے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہو گا جس میں نمازِ عید کی 2جماعتوں کا انتظام کیا گیا ہے پہلی جماعت 8:30بجے جبکہ دوسری جماعت 9:15بجے ہو گی ۔میوزیم کے علاوہ منہاج اسلامک سنٹربارسلونا میں بھی نماز عید کی 3جماعتیں ہونگی جہاں پہلی 8:15بجے، دوسری 9:00بجے اور تیسری 9:30بجے ہو گی۔


گزشتہ سالوں کی طرح اس اجتماع میں مقامی اور علاقائی حکومت کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے اور مسلمانوں کو ان کے عظیم تہوار پر مبارک باد دیں گے ۔

تمام افراد گھر سے باوضو تشریف لائیں ، نمازِعید کی ادائیگی کے لیے بیرون بارسلونا سے آنے والے افراد سمندری عجائب گھر (موزے اُو ماری تیم) میں پہنچنے کے لیے میٹرو لائن 3استعمال کریں اور Drassanesکے اسٹاپ پر اتریں ۔ 


More Articles ...