سپین بھر میں مسلمان عید الفطر 19اگست 2012بروز اتوار کو منائیں گے ، ہر سال عیدین کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں ، اس دفعہ بارسلونا، بادالونا اور لوگرونیو کے علاوہ اوسپتالیت میں بھی نماز عیدکی ادائیگی کا انتظام کیا گیا ہے ، جگہ کی کمی کے باعث ایک سے زیادہ جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں ۔

 

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا : پہلی جماعت:8:15 بجے ، دوسری جماعت:9:00بجے ، تیسری جماعت:9:45بجے
اسپورٹس ہال بارسلونا : پہلی جماعت:8:00 بجے ، دوسری جماعت:8:45بجے ، تیسری جماعت:9:30بجے
منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت : پہلی جماعت:8:00 بجے ، دوسری جماعت:8:45بجے، تیسری جماعت : 9:30بجے
اسپورٹس ہال بادالونا : جماعت : 9:00بجے
اسپورٹس ہال لوگرونیو : جماعت : 9:15بجے

بادالونا میں اسپورٹس ہال B9سکول میں 5000افراد کی گنجائش ہے اس لیے وہاں ایک ہی جماعت کا اہتمام کیا گیا ہے اسی طرح منہاج القرآن لوگرونیو میں بھی ایک ہی جماعت ہو گی ۔ منہاج القرآن کی انتظامیہ کی طرف سے نمازیوں درخواست کی گئی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور باوضو تشریف لائیں ۔

8اگست 2012 کو نماز مغرب سے قبل منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 20، منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں 10اور منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں 10افراد اعتکاف بیٹھ گئے ہیں جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ معتکفین کی سحری اور افطاری کا انتظام منہاج القرآن کی بارسلونا، لوگرونیو، بادالونا اور اوسپتالیت کے انتظامیہ کی طرف سے کیا جائے گا ۔

دوران اعتکاف معکتفین کے لیے تربیتی شیڈول بھی تر تیب دیا گیا ہے جس کے تحت رات 2بجے سے 4بجے شہر اعتکاف (لاہور، پاکستان) سے منہاج ٹی وی کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب دکھایا جائے گا جبکہ نماز عصر کے بعد بارسلونا میں حافظ محمد عابد، لوگرونیو میں علامہ صفدر مجید قادری، اوسپتالیت میں علامہ عبد الرشید شریفی اور بادالونا میں علامہ محمد معروف معتکفین کی دینی تربیت کریں گے ۔

بارسلونا میں 20معتکفین کے لیے ناموں کا اندراج 5روز قبل شروع کیا گیا جو کہ مقرر تاریخ سے 3روزقبل ہی مکمل ہو گیا جبکہ بادالونا میں اعتکاف بیٹھنے کے امیدواروں کی طویل فہرست کے پیش نظر قرعہ اندازی کی گئی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے زیر اہتمام 27جولائی 2012ء کو نماز جمعہ کا اجتماع Escola Piaکے اسپورٹس ہال میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے نماز اداء کی ۔ اس موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام قاری عبد الرزاق نقشبندی نے رمضان المبارک اور روزہ کی اہمیت پر خطاب کیا ، اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک صدقات، خیرات اور زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے بہترین موقع ہے کیونکہ اس ماہ میں نیک کام کا اجر 70گنا ہوتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا بھر میں فلاح انسانیت کے لیے کام کر رہی ہے ۔ اس موقع پر انتظام و انصرام منہاج یوتھ لیگ سپین نے بلال یوسف اور خرم شبیر کی قیادت میں سرانجام دیے ۔بارسلونا میں 3، 10اور 17اگست کو نماز جمعہ کا مرکزی اجتماعRambla Ravalپر واقع اسپورٹس ہال میں ہو گا ۔

اس کے علاوہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (مسجد) میں نماز جمعہ کی 3اور منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت (مسجد)میں بھی 2جماعتیں ہوئیں جہاں ہزاروں افراد نے نماز ادا ء کی جبکہ بادالونا میں B9سکول کے ہال میں نماز جمعہ کا اجتماع منعقد ہوا جہاں ہزاروں افراد نے نماز اداء کی ۔

IMG_5715.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5710.JPG

IMG_5713.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo20جولائی 2012کو بادالونا میں ہزاروں مسلمانوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بادالونا) کے زیر اہتمام Sant Rocمیں واقع سکینڈری سکول B9کے گراؤنڈ میں نماز جمعہ اداء کی۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے منہاج القرآن بادالونا کے امام حافظ محمد معروف اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے خطاب کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمد اقبال چوہدری نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جگہ کے حصول میں پیش آنے والی تمام مشکلات سے عوام کو آگاہ کیا ۔۔اس موقع پر مختلف سپانش ٹیلی ویژن چینلز اور اخبارات کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔

P1100030.JPGنماز جمعہ کے بعد ہسپانوی و کاتالان میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) نے بتایا کہ بلدیہ بادالونا کی طرف سے رمضان المبارک میں نماز جمعہ اور نماز تراویح اداء کرنے کے لیے یہ جگہ 30یورو فی گھنٹہ کے کرایہ پر فراہم کی گئی ہے اور اس کے لیے منہاج القرآن سپین کی طر ف سے 6000یورو بطور گارنٹی جمع کروائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں کیمونٹی کی ضرورت اور مقامی انتظامیہ سے تنازع سے بچنے کے لیے یہ جگہ قبول کی گئی ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منہاج القرآن کی طرف سے رمضان المبارک کے بعد بھی وسیع جگہ حاصل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گے ۔

واضح رہے کہ بادالونا کے مسلمان گزشتہ 3سال سے Plaza Camaron de la Islaمیں نماز جمعہ اداء کرتے تھے لیکن ایک سال قبل پاپولر پارٹی (دائیں بازو کی جماعت )کے اقتدار میں آنے کے بعد بلدیہ بادالونا نے کھلے گراؤنڈ میں نماز جمعہ پڑھنے پر اعتراض کرنا شروع کر دیا تھا اورکئی دفعہ تنبیہ کرنے کے بعد 16 جولائی 2012کو مذکورہ پلاثہ (گراؤنڈ) میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی لگا دی تھی ۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن بادالونا اور بادالونا میں پاکستانی کیمونٹی کی دیگر تنظیمات نے بلدیہ بادالونا سے طویل مذاکرات کے بعد B9نامی سکول کے گراؤنڈ میں رمضان المبارک 2012میں نماز جمعہ، نمازِ تروایح اور عید الفطر کی پڑھنے کی عارضی اجازت حاصل کر لی ہے ، یہ گراؤنڈ کرایہ پر حاصل کیا گیا ہے ۔ چند ماہ قبل مسجد بنانے کے لیے بادالونا میں 1500مربع میٹر جگہ کا انتخاب کیا گیا لیکن اس جگہ کی خریداری کے لیے مقامی پاکستانی تنظیمات کا منہاج القرآن سے اتفاق نہ ہو سکا جس کے باعث وہ منصوبہ کامیاب نہ ہو سکا ۔

P1100051.JPG

P1100053.JPG

P1100043.JPG

P1100034.JPG

 P1100030.JPG

 

 

IMG_5072.jpgمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام 16جون 2012کو نماز عشاء کے بعد (رات 12بجے )منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سالانہ محفل معراج النبی ﷺ منعقد ہوئی جس میں اہل بارسلونا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ثناء خوانان حضرات نے نعتیں پیش کیں جبکہ آقائے دو جہاں ﷺ کا سفر معراج النبی ﷺ بیان کرنے کے لیے پیرس (فرانس) سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ اقبال اعظم منہاجین (الازہری) تشریف لائے ۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے قاری عبدالرزاق نقشبندی نے کیا جس کے بعد محمد جلیل، حافظ محمد عاطف اور معروف نعت خوان محمد قدیر احمد خان نے آقاء دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔ نقابت کے فرائض حافظ محمد عابد نقشبندی نے سر انجام دیے ۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم منہاجین کو دعوت خطاب دی گئی، انہوں نے آقاء دوجہاں ﷺ کے سفر معراج کے موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی ، انہوں نے بتایا کہ معراج النبی ﷺ کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضور ﷺ کو 5نمازوں کا تحفہ دیا گیا لہٰذا ہمیں اپنی زندگی میں نماز کی پابندی کرنی چاہیے ۔ علامہ اقبال اعظم نے خطاب کے آخر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت کے عظیم الشان منصوبہ آغوش کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ آغوش کی عمارت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ، انہوں نے اہلِ بارسلونا کو ان کے تعاون پر خصوصی مبارک باد پیش کی ۔

رات 2بجے نماز تسبیح کی اداء کی گئی جس کے بعد قاری عبدالرزاق نقشبندی نے خصوصی دعا کروائی ۔ منہاج القرآن بارسلونا کی نظامتِ اجتماعات کی طرف سے اس موقع پر سحری کا انتظام بھی کیا گیا،شرکاء محفل نے سحری کی اور نمازِ فجر کی ادائیگی پر یہ محفل اختتام پذیر ہوئی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5046.jpg

IMG_5041.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5051.jpg

IMG_5054.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5072.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5117.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

 

 

More Articles ...