Pulsa para ver la imagen a tamaño completo26مئی 2014ء بروز سوموار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سالانہ محفل معراج النبی ﷺ منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے خطاب کیا ۔ محفل میں اہل بارسلونا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جس کی سعادت بالترتیب حافظ محمد بلال اور حافظ عاطف احتشام نے حاصل کی۔ محفل میں معروف نعت خوان اور منہاج القرآن بادالونا کے نائب صدر قدیر احمد خان نے بھی حضور ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ نقابت کے فرائض محمد اقبال چوہدری نے سرانجام دیے۔ مہمان خطیب، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نائب امیر علامہ عبدالستار سراج نے کلام اللہ اور حدیث نبوی ﷺ کی روشنی میں واقعہ معراج النبی ﷺ اور سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشے بیان کیے۔ محفل کا اختتام خصوصی دعا پر ہوا جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

meraj-barcelona-2014-04.jpg

meraj-barcelona-2014-11.jpg

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo16مئی 2014ء بروزجمعۃالمبارک منہاج اسلامک سنٹر، بارسلونا میں عظیم الشان محفل حسن قرات و نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت منہاج اسلامک سنٹر کے امام حافظ بلال نے حا صل کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺمنہاج نعت کونسل کے روح رواں، مشہور نعت خواں اور منہاج القرآن بادالونا کے نائب صدر قدیر احمد خان اور ان کے شاگرد حافظ عاطف احتشام نے پیش کی اور اسٹیج سیکرٹری کے فرائض امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا حافظ محمد معروف نے سر انجام دیے۔ محفل میں پاکستان قونصلیٹ جنرل بارسلونا کے ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری نے بھی خصوصی شرکت کی۔

پاکستان سے بارسلونا دورہ پر آئے ہوئے مایہ ناز مدرس، استاذ القراء قاری سید صداقت علی نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے محفل میں وجدانی کیفیت پیدا کر دی،نعت رسول مقبولﷺبھی پیش کی اور مختلف بزرگان دین کا لکھا ہوا عارفانہ کلام بھی پیش کیا جن میں بابا غلام فریدؒ، بابابلھے شاہ ؒ اور میا ں محمد بخش ؒ کا کلام شامل ہے ۔محفل کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے قاری سید صداقت علی نے شرکائے محفل کے ذوق کو لاجواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا پلیٹ فارم ہو اور کوئی بے ذوق ہو ایسا ممکن ہی نہیں ہے، انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قیادت اور کارکنان کے عشق رسول ﷺ کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلام اللہ کی تلاوت اور نعت رسول مقبول ﷺ کے فروغ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

qari-sadaqat-barcelona-06.jpg

qari-sadaqat-barcelona-10.jpg

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیا MQI سپین

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo9مارچ 2014ء بروز اتوارمنہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں مقامی بنگلہ دیشی کمیونٹی کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ منعقد کی گئی جس میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں خواتین کی شرکت کے لیے الگ سے باپردہ انتظام بھی موجود تھا۔ محفل میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کی دعوت پر برطانیہ سے تشریف لانے والے مفتی حسین احمد، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام حافظ محمد معروف اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے خطاب کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل بلال یوسف، ناظم منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا چوہدری پرویز اختر اور حاجی لیاقت علی نے بھی محفل میں شرکت کی۔

محفل میلاد النبی ﷺ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کے بعد مختلف نعت خوانوں نے بنگالی زبان میں بارگاہ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ محفل کے مہمان خصوصی اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے معروف خطیب مفتی حسین احمد (برطانیہ) نے عقیدۂ توسل اور سیرت نبوی ﷺ کو اپنے خطاب کا موضوع بنایا، انہوں نے قرآنی آیات اور احادیث نبوی ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے مسلمانوں کے لیے حضور سرور کائنات ﷺاور دیگر عظیم ہستیوں کے وسیلہ کی ضرورت و اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی، اس موقع پر انہوں نے احوالِ صحابہ کی روشنی میں عقیدۂ صحیحہ کی اہمیت اور معجزات نبوی ﷺپر بھی گفتگو کی، انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عقیدۂ اہل سنت کے تحفظ، دفاع اور فروغ کے لیے خدمات کو سراہا اور اپنی گفتگو میں اُن کی مختلف تصانیف کا حوالہ بھی دیا، انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں تمام حاضرین کو اردو اور بنگالی زبان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتابوں کے مطالعہ کی خصوصی طور پر تلقین کی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری متعدد کتابوں کا بنگالی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے اور مزید کتابوں پر کام جاری ہے۔

منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اپنی گفتگو کے دوران قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے دورِ حاضر میں اتحادِ امت کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام و خطیب حافظ محمد معروف نے بنگلہ دیشی کمیونٹی کو اس عظیم الشان محفل کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد دی۔

محفل کے اختتام پر شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا جس کا احسن انتظام منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظم اجتماعات حاجی محمد افضل اور ان کی ٹیم کے افراد نے بنگلہ دیشی کمیونٹی کے نوجوانوں کے تعاون سے کیا۔

6.jpg

1.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

2.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

رپورٹ: محمد وقاص راجہ

سیکریٹری میڈیا MQIسپین

DSC08682.JPGدنیا کے دیگر ممالک کی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بھی منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ARYNews کے بانی چیئر مین حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس محفل میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور سیکریٹری جنرل محمد بلال اپل بھی موجود تھے۔ محفل کی کوریج کے لیے مقامی پاکستانی اخبارات اور آن لائن نیوز ویب سائٹس سے تعلق رکھنے والے صحافی حضرات بھی موجود تھے ۔ کیا گیا۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے حافظ محمد بلال نے کیا، انفرادی طور پر قرآن خوانی کے بعد الحاج قاری عبدالر حمان نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ اس موقع پر مختلف شخصیات نے حاجی عبدالرزاق مرحوم کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ کیا گیا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoصدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری نے مرحوم کی دینی و مذہبی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں رہنے والے پاکستانی مسلمانوں پر QTV کا قیام حاجی عبدالرزاق کا عظیم احسان ہے کیونکہ یہ چینل جہاں مسلمان نوجوانوں کی دینی تربیت کا سامان فراہم کر رہا ہے وہاں عقیدۂ صحیحہ کے دفاع اور فروغ کے لیے بھی عظم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دور فتن میں جہاں بہت سے ذرائع ابلاغ دینی اقدار کو مٹانے اور نقصان پہنچا نے کا باعث بن رہے ہیں وہاں دینی اقدار کے فروغ اور مضبوطی کے لیے جس شخصیت نے کام کیا وہ حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم ہیں۔ کیا گیا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دنیا بھر کے مراکز پر حاجی عبدالرزاق کے ایصال ثواب کی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ QTV مسلمانوں اور بالخصوص اہل سنت والجماعت پر حاجی صاحب مرحوم کا احسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ QTV کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے پیغام کو برصغیر کے کونے کونے تک پہنچانے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ہمیشہ حاجی صاحب مرحوم کا احسان مند رہے گا۔ کیا گیا۔

تقریب میں شریک کاتالان فیڈریشن کے بانی خالد شہباز چوہان، ممتاز کاروباری شخصیت قاری عبدالرحمان، منہاج یوتھ لیگ سپین کے سابق صدر بلال یوسف، ہم وطن بارسلونا کے ارشد نذیر ساحل، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ اور امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبدالرشید شریفی نے بھی حاجی عبدالرزاق یعقوب کی دینی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ کیا گیا۔

ختم قرآن کریم کے بعد امیر منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبد الرشید شریفی نے حاجی عبدالرزاق یعقوب کے ایصال ثواب، اُن کی مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی جس کے بعد شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

IMG_2008.JPGDSC08682.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo IMG_1993.JPG

DSC08650.JPG

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیا MQI سپین

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے 4 مراکز پر مسنون اعتکاف کا انتظام کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 15، منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں 6، منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں 12 اور منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیو میں 7 افراد اعتکاف کی سنت اداء کر رہے ہیں، معتکفین میں ہر عمر کے افراد شامل ہیں۔ منہاج القرآن بارسلونا، بادالونا، لوگرونیو اور اوسپتالیت کی انتظامیہ کی طرف سے معتکفین کی سحری اور افطاری کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

منہاج القرآن سپین کے مراکز کی انتظامیہ کی طرف سے دوران اعتکاف معتکفین کے لیے تربیتی شیڈول بھی تر تیب دیا گیا ہے جس کے تحت رات 2 بجے سے 4 بجے شہر اعتکاف (لاہور، پاکستان) سے منہاج ٹی وی کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب دکھایا جا رہا ہے جبکہ نماز عصر کے بعد بارسلونا میں حافظ محمد معروف، لوگرونیو میں علامہ صفدر مجید قادری، بادالونا میں علامہ عبد الرشید شریفی اور اوسپتالیت میں حافظ محمد عابد معتکفین کی دینی تربیت کر رہے ہیں اس کے علاوہ معتکفین ہر روز صلوۃ التسبیح بھی اداء کرتے ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بہت زیادہ افراد کی طرف سے اعتکاف بیٹھنے کی وجہ سے انتظامیہ نے قبل از وقت رجسٹریشن کی اور ہر مرکز کی گنجائش کے مطابق افراد کی تعداد مقرر کی گئی۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

7.jpg

6.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

3.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

22.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

24.jpg

More Articles ...