سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے سیکریٹری برائے امیگریشن امور حافظ عبدالرزاق صادق نے گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں پرتپاک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں مرزا محمد اکرم بیگ (صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، بلال یوسف ( سیکریٹری جنرل)، ظل حسن قادری (سنیئرنائب صدر)، محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل ) اور احسن جاوید خان (سیکریٹری جنرل منہاج مصالحتی کونسل) نے شرکت کی۔ اس موقع پرآن لائن نیوز پیپر ڈیلی دوست کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر قمر احسان بھی موجود تھے۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے بلال یوسف نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں جاری سرگرمیوں اور منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ آئندہ لائحہ عمل کے بارے بتایا، حافظ عبدالرزاق صادق نے نو منتخب ٹیم کے تمام افراد کو مبارک باد دی اور سپین کی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور ان کی مقامی معاشرہ میں انٹیگریشن کے امور پر محمد اقبال چوہدری کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ عشائیہ کے اختتام پر مرزا محمد اکرم بیگ نے حافظ عبدالرزاق کا شکریہ اداء کیا اور مستقبل قریب میں مل جل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

نوید احمد اندلسی 6 سال سیکریٹری جنرل رہنے کے بعد نائب صدر مقرر

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم نو کے نتیجہ میں نوید احمد اندلسی 6 سال سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری پر فائز رہنے کے بعد تنظیم کے نائب صدرمقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ بلال یوسف نے گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 8 مارچ 2014 کو نئی ایگزیکٹو کے پہلے اجلاس کے موقع پر نوید احمد اندلسی نے تمام تنظیمی معاملات نئے سیکریٹری جنرل کے سپرد کیے جس کے بعد بلال یوسف نے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے تنظیم کی پہلی میٹنگ کنڈکٹ کی جس کی صدارت محمد اکرم بیگ نے کی۔

یاد رہے کہ نوید احمد اندلسی جنوری 2008 میں منہاج القرآن سپین کے سیکریٹری جنرل نامز کیے گئے اوریکم مارچ 2014ء کو تنظیم نو کے نتیجہ میں ان کو نائب صدر کی ذمہ داری دے دی گئی یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بلال یوسف 2009 میں منہاج یوتھ لیگ سپین سے وابستہ ہوئے اور گزشتہ 2سال سے وہ منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے اور سپین میں بسنے والے پاکستانی نوجوانوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام کی ترویج کے لیے احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

Photo2.jpg

Photo1.jpg

Photo3.jpg

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQI سپین

IMG_3344.JPGگزشتہ روزایسوسی ایشن اینٹی کرائسس کے صدر چوہدری طارق مہدی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، انہوں نے گفتگو کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نو منتخب عہدیداران محمد اکرم بیگ، ظل حسین، بلال یوسف، محمد عتیق قادری اور دیگر کو مبارکباد دی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی دینی، تدریسی،سماجی اور فلاحی خدمات کسی سے پو شیدہ نہیں ہیں،یہ تنظیم انتہائی مشکل حالات میں بھی دین کی ترویج کا کام بڑے احسن طریقے سے سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جس سے دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں اسلام کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کوکم کرنے میں بہت زیادہ مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن سپین اور خصوصی طور پر منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے ہمیشہ مقامی حکومتی اداروں میں پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مسائل حل کروانے میں قابلِ ستا ئش کردار ادا کیاہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ منہاج القرآن سپین کی نئی تنظیم بھی بہت زیادہ محنت، جذبے اور انتہائی لگن کے ساتھ مقامی پاکستانی کمیونٹی کی فلاح، دین اسلام کی نمائندگی اور ڈاکٹر طاہر القادری کے پیغام امن کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔

اس موقع پر نوید احمد اندلسی نے ان کو منہاج ایجوکیشن سٹی کے پراجیکٹ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا، جس پر چوہدری طارق مہدی نے اس عظیم منصوبہ کو پسند کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کی تکمیل کے بعد ہزاروں طلباء و طالبات کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ مختلف تحقیقی و سائنسی شعبہ جات میں بھی تعلیم حاصل کرنے کا موقعہ ملے گا اور یہ منصوبہ نا صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے افتخار کا باعث بنے گا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_3344.JPG

رپورٹ: محمد وقاص راجہ میڈیا سیکریٹری MQIسپین۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo2مارچ 2014ء بروز اتوار منہاج یورپین کونسل کی زیر نگرانی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کےعہدیداران کے لیے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ایک اہم تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں ایک روز قبل منتخب ہونےوالےتمام عہدیداران نےشرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری محمد اعجاز وڑائچ اور سیکریٹری جنرل محمد بلال اپل نے نومنتخب ذمہ داران کو مختلف تنظیمی امور میں مسائل کےحل، بامقصد میٹنگز کا طریقہ کار، اوصافِ قیادت اور دیگر تحریکی معاملات میں رہنمائی فراہم کی۔ اس موقع پر تربیت کےلیے مختلف عنوانات و موضوعات پر فرضی و علامتی میٹنگز کے ذریعے عام طور پر ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی۔

اس تربیتی ورکشاپ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) اور ذیلی فورمز یعنی منہاج یوتھ لیگ سپین، منہاج ویمن لیگ سپین اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کےعہدیداران نےسال 2014/2015 کے لیے اپنے اہداف کا تعین بھی کیا جن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا ہسپانوی زبان میں ترجمہ، مقامی ماحول میں مسلمان نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سےبچانےاور دین کےقریب لانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دینا، غیر مسلموں میں اسلام کےبارے پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرتےہوئےدین اسلام کا حقیقی پیغام ہر ایک تک پہنچانا، تحریکی وابستگان کو کارکنان بنانا، ممبران کی تعداد میں اضافہ کرنا، سپین میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے بیداریٔ شعور کی مہم اور پاکستان میں حقیقی تبدیلی کےحصول کے لیے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنا شامل ہیں۔

 Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo workshop07.jpg Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completoworkshop01.jpg

رپورٹ: محمد وقاص راجہ

سیکریٹری میڈیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین ، بارسلونا

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoیکم مارچ 2014ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ممبران کا اہم اجلاس ہوا جس میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری محمد اعجاز وڑائچ اور سیکریٹری جنرل محمد بلال اوپل کی زیرِ نگرانی MQI سپین کی تنظیم نو کی گئی، اجلاس میں بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اورگردونواح سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وابستگان، لائف ممبران، تنظیمات کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں نوجوان اور خواتین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد عابد نقشبندی نے حاصل کی اس کے بعد محمد قدیر احمد خان نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی، اجلاس میں نقابت کے فرائض نوید احمد اندلسی نے سرانجام دیتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی ڈھانچے پر تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، منہاج یوتھ لیگ سپین، منہاج ویمن لیگ سپین اور منہاج مصالحتی کونسل سپین سے اُن کی کارکردگی رپورٹ طلب کی جس پر نوید احمد اندلسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجموعی رپورٹ پیش کی جبکہ محمد اقبا ل چوہدری، محترمہ صفیہ شبیر اور بلال یوسف نے بالترتیب منہاج مصالحتی کونسل سپین، منہاج ویمن لیگ سپین اور منہاج یوتھ لیگ سپین کی رپورٹس پیش کیں۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ نےMQI سپین کے تمام منصوبہ جات اور کارکردگی رپورٹس کو سراہتے ہوئے تمام رفقاء و وابستگان کو مبادک باد پیش کی۔ اجلاس کے اگلے مرحلہ میں MQIسپین کی تنظیمات کو اُن کی مدت مکمل ہونے پر تحلیل کر دیا گیا اور یورپین قائدین کی زیر نگرانی تمام ممبران کی مشاورت کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی نئی ذمہ داریاں مندرجہ ذیل شخصیات کو سونپی گئیں۔

محمد اکرم بیگ (صدر)، محمد ظل حسن(سنیئر نائب صدر)، نوید احمد اندلسی(نائب صدر)، بلال یوسف (سیکریٹری جنرل)، محمد عتیق (جوائنٹ سیکریٹری)، حاجی طاہر پرویز (صدر مجلس شوریٰ)، محمد نواز قادری (ناظم مالیات)، محمد اکرم اعوان (نائب ناظم مالیات)، محمد وقاص راجہ (سیکریٹری میڈیا)، محمد افضل قادری( ناظم اجتماعات)، چوہدری پرویز اختر، (ناظم منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا) اور حاجی محمد نذیر اداسی (ناظم ویلفیئر /منہاج تدفین کمیٹی)۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کی صدارت کی ذمہ داری حسنات مصطفی تفویض کی گئی جبکہ نائب صدر خرم شبیر قادری اور سیکریٹری جنرل حافظ محمد عمران کو مقرر کیا گیا۔ اسی طرح منہا ج ویمن لیگ سپین کی بھی تنظیم نو کی گئی اور صدر کی ذمہ داری محترمہ بشریٰ ریاض کو دی گئی اور محترم ادیبہ اصغر کو ناظمہ (سیکریٹری جنرل) مقرر یا گیا۔ منہاج مصالحتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری دوبارہ محمد اقبال چوہدری کو سونپی گئی منہاج یوتھ لیگ سپین کے سابق صدر احسن جاوید خان کو اُن کی ٹیم کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔

تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل ہوا تو منہاج یورپین کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل نے نئے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور اُن سے ذمہ داری کا حلف بھی لیا۔حافظ محمد عابد نقشبندی نے خصوصی دعا کروائی اور اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC_0888.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC_0995.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC_0943.JPG

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیا MQIسپین

More Articles ...