منہاج القرآن انٹرنیشنل کےاہم ترین دیرینہ مخلص ساتھی جناب مخدوم تنویر احمد قریشی کو دن دیہاڑےبربریت و وحشت کا شکار ہوگئی، انہکےبہیمانہ قتل کی خبر دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جسےمنہاج القرآن انٹرنیشنل کےتمام عالمی نیٹ ورک سےمنسلک اراکین سن کر غم و اندوہ میں ڈوب گئے۔ دنیا بھر کی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کی مرکزی مجلس عاملہ کا ایک ہنگامی اجلاس بارسلونا مرکز میں منعقد ہوا جس میں تحریک کےاس مخلص و محنتی کارکن کےقتل کی خبر سن کا تمام اراکین سکتےکی کیفیت میں مبتلا ہو گئےاس پر تشددقتل پر انتہائی دل گرفتہ اراکین نےایک تعزیتی قرارداد منظور کی جس میں حکومت پنجاب بالخصوص اور مرکزی حکومت سےبالعموم پر زور مطالبہ کیا گیا کہ مرحوم کےقاتلین کو جلد از جلد گرفتار کیا جائےاور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلا کر قاتلوں کو سخت سےسخت عبرتناک سزا دی جائے۔ تمام اراکین نےقائد محترم قبلہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک کےجملہ وابستگان سےگہرےدکھ و افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کےجملہ لواحقین و اہل خانہ سےبھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا، نیز اس افسوسناک صدمہ کو برداشت کرنےاور صبر و استقامت سےکام لینےکی استدعا کی ہے۔ مرحوم کی تحریک کےلیےگراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ اراکین نےاپنی متفقہ قرار داد میں اس خدشہ کا بھی اظہار کیا ہےکہ حکومت وقت جسکی اولیں ذمہ داری اپنےشہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہےوہ اپنےتاج و تخت کو بچانےمیں مصروف ہےدن دیہاڑےاغواء، قتل، ڈکیتی اور تاوان وصول کرنےکی وارداتیں ہو رہی ہیں حکومت کو غالباً اپنی ذمہ داری کا سرےسےاحساس ہی نہیں یہ حکمرانوں کےلیےلمحہ فکریہ ہےکسی بھی مہذب معاشرے میں اس قسم کےشرمناک اور قبیح جرائم کی اجازت نہیں دی جا سکتی ضرورت اس امر کی ہےکہ ایمان دار و ذہین پولیس افسران کو اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیےآزادی سےکام کرنےکی اجازت دی جائےاور نا اہل و بدیانت افسرا ن کا محاسبہ کیا جائے۔ آخر میں مر حوم کی بخشش اور بلندی درجات اور پسماندگان کےلیےصبر جمیل کی دعا کی گئی ۔