منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 1 روزہ تنظیمی و دعوتی دورہ پر آج (26 جون 2013ء، بروز بدھ) بارسلونا پہنچیں گے۔ بدھ کی شام وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وابستگان، ممبران اور عہدیداران سے ملاقات اور میٹنگز کے علاوہ Apolo Hotel میں پیغام امن کانفرنس کے عنوان سے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ اس دورہ میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ منہاج القرآن کے یورپی قائدین بھی موجود ہونگے جن میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ ، سیکریٹری جنرل بلال اپل، جوائنٹ سیکریٹری چن نصیب اور ناظم ویلفیئر حافظ محمد اقبال اعظم (الازہری) شامل ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بڑے صاحبزادے ہیں، انہوں نے 2012ء میں مصر سے اعلیٰ اعزاز کے ساتھ قانون کے شعبہ میں دستور مدینہ اور جدید دستوری اصول (ایک تقابلی و تجزیاتی مطالعہ) کے موضوع پر ڈاکٹریٹ (PhD) کی ڈگری حاصل کی ۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری وہ اس سے قبل بھی متعدد دفعہ سپین کا دورہ کر چکے ہیں۔

سپین کے شمال میں واقع شہر لوگرونیو سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ممبران و عہدیداران کا 11رکنی وفد میاں عبدالمنان (صدر منہاج القرآن لوگرونیو) کی قیادت میں 26 جون کو بارسلونا میں منعقد ہونے والی پیغام امن کانفرنس میں شرکت کرے گا اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کرے گا۔

یاد رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے بڑے صاحبزادے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورۂ سپین کے دوران 26 جون 2013ء کی شام 6:30 بجے بارسلونا میں پیغام امن کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ بارسلونا سنٹر میں Av Paral.lel پر واقع Hotel Apolo کے ہال میں منعقد ہو گی۔

26جون 2013ء بروز بدھ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں پیغام امن کانفرنس منعقد ہو گی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خطاب کریں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی پریس ریلیز کے مطابق اس کانفرنس میں بارسلونا کے علاوہ سپین کے دیگر شہروں سے بھی سینکڑوں پاکستانی شرکت کریں گے، بادالونا سے منہاج القرآن کے ممبران بڑا قافلہ آفتاب حسین ابرار کی قیادت میں کانفرنس میں شرکت کے گا جبکہ اوسپتالیت سے تحریک کے کارکنان کی بڑی تعداد حاجی زاہد اختر زاہدی کی قیادت میں کانفرنس میں پہنچے گی ، اسی طرح بارسلونا سے 450 کلومیٹر دور واقع شہر لوگرونیو سے بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان و وابستگان بارسلونا آئیں گے، جن میں امیر منہاج القرآن لوگرونیو علامہ صفدر مجید قادری اور صدر منہاج القرآن لوگرونیو میاں عبدالمنان کے علاوہ دیگر عہدیداران شامل ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پیغام امن کانفرنس 26جون 2013ء کی شام 6:30 بجے بارسلونا سنٹر میں Av Paral.lelپر واقع Hotel Apolo کے ہال میں منعقد ہو گی جہاں پہنچنے کے لیے میٹرو L2/L3کا سٹاپ Para.lel استعمال کیا جا سکتا ہے۔

منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سنیئر نائب صدر ظل قادری اور سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی جمعہ کے روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچے تو ائیر پورٹ پر منہاج یوتھ لیگ ناروے کے محمد ذوالقرنین نے اُن کا استقبال کیا جہاں سے وہ منہاج القرآن اوسلو کے مرکز کی طرف روانہ ہوئے، منہاج اسلامک سنٹر اوسلو (ناروے)پہنچنے پر منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ اور MQIناروے کے دیگر عہدیداران نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی نجی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شرکت کے لیے اوسلو نہیں جا سکے اس لیے 2جون بروز اتوار منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں MQIسپین کی نمائندگی ظل حسن قادری اور نوید احمد اندلسی کریں گے۔

منہاج یورپین کونسل کے اجلاس میں منہاج القرآن کی یورپین ممالک کی تنظیمات اور ان کے ذیلی شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اورمختلف تنظیمی، دعوتی، تدریسی اور فلاحی منصوبہ جات پر مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں یورپ بھر سے منہا ج القرآن انٹرنیشنل کی ملکی تنظیمات کے صدر اور ناظمین (سیکریٹری جنرل) اور منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹو عہدیداران شرکت کر رہے ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر اورمنہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی مورخہ 4مئی 2013کو منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام برمنگھم میں منعقد ہونے والی "پاکستان اور حقیقی جمہوریت کانفرنس " میں شرکت کریں گے ، انہوں نے گزشتہ اتوار کو منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری اور نوید احمد اندلسی سے ملاقات میں اپنی شرکت کی تصدیق کی، اس موقع پر انہوں نے یورپین ممالک اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی میں بیدارئ شعور کے لیے منہاج القرآن برطانیہ کو اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ منہاج القرآن برطانیہ کے تحت منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے اور اس کانفرنس کا مقصد برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں رائج فرسودہ اور کرپٹ نظام کی خرابیوں کی نشاندہی کرنا ،گزشتہ کئی دہائیوں وطن عزیز میں سے جاری لوٹ کھسوٹ ، جھوٹی جمہوریت اور آئندہ انتخابات میں مُک مکا اور اس سے قبل ہونے والی جعلی سکروٹنی کے بارے آگاہ کرنا اور پاکستان میں سٹیٹس کو کے خاتمے ، حقیقی تبدیلی کے حصول، قیام امن اور خوشحالی کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر قیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے منشور سے آگاہ کرنا ہے ۔

More Articles ...