Pulsa para ver la imagen a tamaño completo7دسمبر 2012ء کو منہاج ویلفیئر فاندیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم (الازہری) نے دورۂ سپین کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خصوصی خطاب کیا ، اجلاس میں منہاج القرآن بارسلونا، منہاج القرآن بادالونا، منہاج القرآن اوسپتالیت اور منہاج یوتھ لیگ کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت محمد اکرم بیگ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین) نے کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا قاری عبدا لرزاق نے کیا جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے محمد عتیق نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کا مقصد بتاتے ہوئے علامہ اقبال اعظم (الازہری) کو دعوت خطاب دی۔

علامہ محمد اقبال اعظم (الازہری) نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 23دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے مینار پاکستان لاہور پر تاریخی عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا جہاں شیخ الاسلام پاکستان قوم کو موجودہ بحرانی صورت حال سے نکالنے کے لیے ایک لائحہ عمل دیں گے ۔انہوں نے مرکز منہاج القرآن کی طرف سے تنظیمی عہدیداران کے نام خصوصی ہدایات بھی بتائیں۔

IMG_0016.JPG

IMG_0009.JPG

IMG_0011.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_0024.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

مرحوم کی نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مقامی عہدیداران نے شرکت کی

منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر بلال یوسف کے والد محترم حاجی محمد اسلم پرویز 22نومبر 2012ء کی رات راولپنڈی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں ،(انا للہ واناالیہ راجعون) ، مرحوم اپنی فیملی کے ہمراہ سپین میں ہی رہتے تھے تاہم چند گھریلو فرائض کی انجام دہی کے لیے فیملی سمیت پاکستان گئے ہوئے تھے ۔ مرحوم پابند صوم و صلٰوۃ اور نیک انسان تھے ، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تاحیات رفیق تھے اور انہوں نے گزشتہ سال شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کی سنگت میں حج بیت اللہ کی سعادت بھی حاصل کی تھی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے بلال یوسف کے والد محترم حاجی محمد اسلم پرویز کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، علامہ عبد الرشید شریفی، محمد نواز کیانی، مرزا محمد اکرم بیگ، نوید احمد اندلسی ، محمد اقبال چوہدری ،ظل حسن قادری، محمد نواز قادری، چوہدری پرویز اختر، حاجی لیاقت علی، اشتیاق احمد قادری، حاجی زاہد اختر، حاجی نذیر اداسی، خرم شبیر، محمد عتیق، حسنات مصطفی اور دیگر عہدیداران نے مرحوم کی وفات کو بلال یوسف اور ان کی فیملی کے لیے عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ۔

مرحوم کی نمازہ جنازہ 23نومبر 2012ء کو راولپنڈی میں اداء کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن پنجاب کے نائب ناظم انار خان گوندل، نائب امیر تحریک راولپنڈی آصف مرزا، نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف، نائب صدر MSMراولپنڈی حافظ اشتیاق احمد ، ضمیر مصطفوی اور اہل علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔بارسلونا، اوسپتالیت اور بادالونا میں 23نومبر 2012ء کے نماز جمعہ اجتماعات میں مرحوم کے لیے خصوصی طور پر دعائے مغفرت کی گئی جبکہ راولپنڈی و اسلام آباد سے تحریک منہاج القرآن ،منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے مرحوم کے گھر جا کر بلال یوسف سے تعزیت کی ۔

Picture-010.jpg

Picture-004.jpg

Picture-005.jpg

Picture-006.jpg

 Picture-012.jpg

بارسلونا: ہسپانوی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت کی طرف رجوع کرنا مستحسن اور جرات مندانہ اقدام ہے ، ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنماء اور اینٹی کرائسس ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری طارق مہدی گجر نے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری سے ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ پاکستانی قوم کے قانون پسند اور پُر امن شہری کے طور پر سامنے آنے میں مدد گار ثابت ہو گا، انہوں نے کہا کہ میں اور میری تنظیم کے تمام ممبران اس فیصلہ کی تائید کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ، اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی کے باقی رہنماؤں سے اپیل کی کہ اس معاملہ پر ملی و دینی جذبہ سے کام لیں اور اپنے ذاتی و سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا بھرپور ساتھ دیں۔

 

عمر فاروق رانجھا، راجہ شعیب ستی، حافظ عبد الرزاق صادق، راجا مختار سونی، شوکت اسلام چوہان، جاوید اقبال گل اور دیگر معززین کا اظہار خیال

یکم اکتوبر 2012کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طر ف سے ہسپانوی میگزین کے خلاف مقامی عدالت میں کیس دائر کرنے پر معززین بارسلونا نے اس اقدام کو سراہا اور سپین میں رہتے ہوئے اپنے موقف کے دفاع کے لیے بہترین راستہ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا، امیگریشن کمیٹی، سوشلسٹ پارٹی کے سیکریٹری حافظ عبد الرزاق صادق، مسیحی کمیونٹی کے رہنماء جاوید اقبال گل، مسلم کانفرنس سپین کے صدر راجا مختار احمد سونی، سماجی شخصیت شاہد لطیف گجراور بارسلونا (سپین) کی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے گزشتہ روز منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کو ٹیلیفون کیا اور منہاج القرآن کی طرف سے ہسپانوی میگزین میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ منہاج القرآن سپین کی طر ف سے اٹھایا جانے والا یہ قدم پاکستانی کمیونٹی کے لیے نیک فال ثابت ہو گا ۔پاکستان پریس کلب سپین کے صدر شوکت اسلام چوہان، ریڈیو پاک سلونا کے ڈائریکٹر راجا شفیق الرحمان کیانی اور ممتاز سماجی رہنماء راجا شعیب ستی نے بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی کے نام اپنے پیغام میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قانونی کاروائی کے اقدام کو بہترین راستہ قرار دیتے ہوئے منہاج القرآن بارسلونا کو مبارک باد دی ہے اور اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoگزشتہ ہفتے ہسپانوی میگزین کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے یکم اکتوبر 2012کو بارسلونا کی عدالت میں کیس دائر کر دیا گیا ہے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی پریس ریلیز کے مطابق کیس میں سپین کے فوجداری قانون Codigo Penalکے آرٹیکل 525کو بنیاد بنایا گیا ہے، مذکورہ آرٹیکل کے تحت کسی بھی مذہب کی توہین یا مذاق اڑانا قابلِ تعزیر جرم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق توہین مذہب کا کیس دائر کرنے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے انسانی اور مذہبی حقوق کے ماہر وکیل Ivan Jimenezکی خدمات حاصل کی ہیں، جن کا کہنا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ 1ماہ کے اندر آجائے گا کیونکہ قانون کے اندر کسی بھی مذہب کی توہین کی واضح طور ممانعت موجود ہے، کیس دائر کرتے وقت وکیل کے ہمراہ مرزا محمد اکرم بیگ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، نوید احمد اندلسی(سیکریٹری جنرل)، محمد اقبال چوہدری ( صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) اور ڈاکٹر قمر احسان (چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست) بھی موجود تھے، اس کے علاوہ کاتالونیا ٹیلی ویژن TV3کی ٹیم نے کیس دائر کرنے کی کاروائی کی مکمل رپورٹنگ بھی کی۔

اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کاتالونیا ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میگزین نے پیغمبر اسلام (ﷺ) کے توہین آمیز کارٹون شائع کر کے دین اسلام کی توہین کی ہے جس سے سپین میں بسنے والے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

DSC09086.JPG

DSC09090.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC09143.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSC09091.JPG

 

 

 

More Articles ...