منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیرِ اہتمام بارسلونا اور اس کو گردونواح‌کے نوجوانوں‌کے لیے ہفتہ 27 جنوری شام 8:30 پر منہاج القرآن بارسلونا کے نئے مرکز پر ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
تربیتی نشست جس کا موضوع غیر مسلم معاشرہ میں مسلمان نوجوان کی ذمہ داریاں ہے میں‌علامہ جنید عالم قادری، یوتھ سے خطاب فرمائیں‌گے‌‌، جو کہ محرم الحرام کی کانفرنسز اور محافل کے لیے برمنگھم، برطانیہ سے تشریف لا رہے ہیں‌، وہ نوجوانوں کو بتائیں گے کہ یہاں کے غیر مسلم ماحول میں ان کو اپنے مذہب پر صحیح طریقہ سے قائم رہنے کے لیے کیسے کام کرنے کی ضرورت ہے اور کن چیزوں سے بچنا ان کے لیے لازمی ہے ۔
تربیتی نشست کے آخر میں نوجوانوں کو اپنے مختلف، مذہبی، فقہی، عصری سوالات کرنے کا موقع دیا جائے ۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے بارسلونا کے تمام نوجوانوں‌کو اس روحانی تربیتی نشست میں شرکت کی بھر پور دعوت ہے ۔