رپورٹ (محمد نعمان، ارشد جاوید) 27جنوری بروز ہفتہ بعد نماز عشاءمنہاج القرآن بارسلونا کےنئےمرکز میں نوجوانوں کی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا،جس میں منہاج یوتھ لیگ اسپین کےنوجوانوں کےعلاوہ بارسلونا سنٹر اور اس کےگرد و نواح میں بسنےوالےنوجوانوں کی کثیر تعداد نےشرکت کی ۔نشست کا آغاز تلاوت قرآن مجید سےمنہاج یوتھ لیگ اسپین کےناظم لائبریری حافظ محمد اسد نےکیا،اس کےبعد منہاج یوتھ لیگ کےصدر مسیب حسن شفیق نےنعت رسول مقبول پیش کی اور حافظ محمد عاطف احتشام نےمنقبت امام حسین سےحاضرین کےدلوں کو گرمایا۔
محرم الحرام کےموقع پر انعقاد پذیر یوتھ کی اس سالانہ نشست کےمہمانِ خصوصی جنید عالم قادری (منہاجین)کو دعوت خطاب دی گئی ، انہوں نےاپنےخطاب میں کہا کہ اس طرح کےماحول میں رہ کر ہمیں اپنےدینی مراکز (مسجدوں)سےوابستگی کو یقینی بنانا چاہیی۔ انہوں نےاس بات کو مزید واضح کرتےہوئےکہاکہ مسجدوں کی رونق سجاوٹ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کےنیک بندےاور اس کی بارگاہ میں جھکنےوالےسرہیں ۔
انہوں نےکہا کہ ہمیں وہ عمل کرنا چاہیےجس سےتقویٰ ملتا ہی، ارکانِ اسلام کو پوری طرح سےاپنانا اور سچےلوگوں کےساتھ مل جاناتقویٰ ملنےکا سبب بنتا ہےانہوں نےکہا کہ ہر نیک عمل سےتقویٰ ملتاہی۔انہوں نےکہا اللہ کی ہر بات میں حکمت ہی،انسان کو اللہ تعالیٰ نےاشرف المخلوقات بنایا ہی،خداتعالیٰ نےفرمایا اگر کچھ حاصل کرنا چاہتےہوتو رسول کےاسوہ حسنہ کواپنا لو۔

انہوں نےبتایا کہ اللہ تعالیٰ نےانسان کو بہت سی نعمتیں عطا کی ہیں ہمیں خدا کی نعمتوں کا شکرگزار ہونا چاہیی، ان نعمتوں میں سےاللہ تعالیٰ کی سب سےبڑی نعمت یہ ہےکہ اللہ تعالیٰ نےہمیں امت ِمحمد میں سےپیداکیا۔

انہوں نےبتایا کہ نوجوانوں کو درپیش زیادہ مسائل کی وجہ انسان کا سب سےبڑا دشمن انسان کا نفس ہےہم اس ماحول میں رہ کر صرف شریعت محمد ی پر عمل پیرا ہو کر اس سےبچ سکتےہیں۔

انہوں نےکہا کہ جوانی کی عبادت ، بڑھاپےکی عبادت سےافضل ہے، ہم اپنےدلوں کو اللہ تعالیٰ کےذکر سےہی صاف کر سکتےہیں، جسطرح کپڑوں کی میل کچیل صابن کےبغیر صاف نہیں ہو سکتی اسی طرح ہمارےدل بھی اللہ تعالیٰ کےذکر کےبغیر صاف نہیں ہو سکتےاور قرآن پاک میں بات بڑےواضح طریقہ سےموجود ہےکہ اللہ تعالیٰ ہر مومن کےدل میں موجود ہوتا ہے۔

فاضلِ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن علامہ جنید عالم قادری نےاپنا خطاب ختم کیا تو سوال جواب کی نشست کا آغاز ہوا جس میں حاضر نوجوانوں نےاپنےشرعی مسائل اور عصری سوالات کیےجن کا مہمان خطیب نےتفصیلاً جواب دیااور اس طرح شرکاءمحفل کو ان کےعلم سےمستفید ہونےکا موقع ملا ۔

اس تربیتی نشست میں منہاج القرآن سپین کی مرکزی تنظیم سےچوہدری پرویز اختر، محمد نواز کیانی، علامہ عبد الرشید شریفی، حافظ عبد الرزاق نقشبندی ،حاجی نذید اداسی اور محمد قیصر چیمہ نےشرکت کی اور نقابت کےفرائض منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کےناظمِ نشر و اشاعت اور کوارڈینیٹر منہاج یوتھ لیگ سپین نوید اصغر نےسر انجام دیی۔



فُل سائز تصاویر