گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی منہاج یوتھ لیگ سپین (بارسلونا) کے زیرِ اہتمام 31 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء ( رات 8:30 بجے) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا جائے گا ، اس سال یہ رات شب التجاء کے نام سے منائے جائے گی ، جس میں محفل حسن نعت اور نماز تسبیح کی ادائیگی بھی شامل ہو گی۔

پروگرام کے دوران علامہ عبد الرشید شریفی، علامہ محمد عابد نقشبندی، علامہ محمد عرفان رضاء اور محمد اقبال چوہدری خطاب کریں گے ، رات 12 بجے نئے سال کا آغاز درود و سلام سے کیا جائے گا ۔ محفل حسن نعت میں پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو انعامات بھی دیے جائیں گے، اہل بارسلونا کو اس محفل میں شرکت کی دعوت عام دی گئی ہے ۔ محفل کے اختتام پر لنگر کا انتظام ہو گا ۔

یاد رہے کہ ہر سال 31 دسمبر کو منہاج القرآن بارسلونا کے زیرِ اہتمام محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے ، تاکہ مسلمانوں کو نئے سال کی رات یورپ کے روائتی طریقے سے منانے کا نعم البدل فراہم کیا جائے اور اس طرح وہ کسی اور جگہ پر جانے کی بجائے اللہ کے گھر میں ، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ذکر سے نئے سال کا آغاز کریں ۔

 

فُل سائز اشتہار