31 دسمبر بروز جمعہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں شب التجا کے عنوان سے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔محفل کا باقاعدہ آغاز نماز عشاء کے بعد ہوا، قرآن مجید کی تلاوت کی سعادت حافظ عبدالرزاق نقشبندی اورمنہاج یوتھ لیگ کے حافظ عاطف احتشام نے حاصل کی، جس کے بعد ثناء خوانان مصطفی نے تاجدارِ دوجہاں ﷺکی بارگاہ میں عقیدت کے پھول پیش کئے۔ سلسلہ نعت خوانی میں حصہ لینے والے ان خوش بختوں میں حافظ ناصر محمود، نبیل اعظم، فیض رسول، اصفہان لیاقت، تنزیل الرحمان، محمد عثمان قادری، سداء احمد، ارشد بشیر، قاری عبدالرحمان، منصور احمد، سجاد گولڑوی، اصغر بیگ،منہاج نعت کونسل اور معروف نعت خواں قدیر احمد خاں شامل تھے۔

شرکاء محفل نے رات 12 بجے نئے سال کا آغاز دست بستہ درود و سلام پیش کر کے کیا ، جس کے فوراً بعد علامہ احمد رضا منہاجین نے اصلاح احوال اور حالاتِ حاضرہ کے موضوع پر انتہائی آسان فہم خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا وجود پورے یورپ میں ہماری اولاد کے ایمان کے تحفظ کی ضمانت ہے اوراس طرح کی محافل اس بات کا بہت بڑا ثبوت ہیں،آج کی محفل جو ہم نے سجائی ہے یہ ایک نیا اور احسن کام ہے اس کو بدعت حسنہ کہتے ہیں۔اللہ کریم کی کرم نوازی اور فضل ہے کہ ہم آج اس میں موجود ہیں بجائے اس کے کہ ہم باہر جاتے لغو کاموں اور اللہ کی نا فرمانی کا شکار ہوتے، ہمارے ایمان کا حیا ہے کہ ہم مسجد میں بیٹھے ہیں۔

منہاج یوتھ لیگ نے شرکاء محفل کو پیغام دیا کہ نئے سال کے پہلے دن ہمیں اپنی نیتوں کو صاف کرنا ہے اور عزم کرتے ہیں کہ آئندہ سے اپنے کردار و اخلاق کو سنواریں گے۔اس محفل میں نقابت کے فرائض منہاج یوتھ لیگ سپین کے یوسف بلال اور محمد عتیق نے سر انجام دیے۔اس کے بعد نماز تسبیح ادا کی گئی اور خصوصی دعا کی گئی۔آخر میں شرکاء محفل کے لئے لنگر کا انتظام کیا گیا۔

Pulsa aquí para ver la imagen a tamaño completoPulsa aquí para ver la imagen a tamaño completo