منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺمورخہ 12 فروری بروز ہفتہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کے پیارے نبی ﷺکے یوم ولادت کے جشن کے سلسلے میں سجائی جانے والی اس محفل میں بارسلونا کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امیر تحریک منہاج القرآن بارسلونا علامہ عبدالرشید شریفی نے خصوصی خطاب کیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے حافظ محمد عمران نے کیا جس کے بعد منہاج نعت کونسل اور دیگر ثناءخوان نے آقائے دوجہاں ﷺکی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

نقیب محفل محمد عتیق قادری نے امیر تحریک منہاج القرآن سپین علامہ عبدالرشید شریفی کو دعوت خطاب دی ، انہوں نے اپنی گفتگو میں فرمایا کہ اللہ کریم کا بے حد احسان ہے کہ اس نے ہمیں اپنے پیارے حبیب ﷺکی امت میں پیدا فرمایا۔ اللہ کریم کے محبوب ﷺکی ولادت کا دن ہمارے لئے بے حد خوشی اور مسرت کا دن ہے اس پر جتنی بھی خوشی منائی جائے کم ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے لئے ہمارے آقا ﷺکی زندگی بہترین اور کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺنے اپنی جوانی کا زمانہ مکہ میں گزارا کافرمعاشرے کے درمیان اور کافر آپ ﷺکو صادق اور امین کے لقب سے پکارتے تھے کیونکہ تاجدار کائنات ﷺکی سیرت و کردار ہی بے مثل تھا۔

آخر میں منہاج یوتھ لیگ نے تمام حاضرین محفل کوجشن عید میلاد النبی ﷺکی مبارکباد دی اور سب حاضرین کے لئے مٹھائی کا انتظام بھی کیا گیا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo