مسلمان اور بالخصوص پاکستانی تارکین وطن کی نوجوان نسل یورپین ممالک میں رہ کر دنیاوی علوم سے آراستہ ہو کر مختلف میدانوں میں اپنا اور اپنے ملک کا نام تو روشن کر رہی ہیں لیکن دینی علوم سے نا آشناء ہونے کے باعث وہ رفتہ رفتہ دین سے دور ہوتے جا رہے ہیں ایسی صورت حال میں ملت اسلامیہ کی نئی نسل کو علم دین کے زیور سے مزین کرنے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی تنظیمات کے زیر انتظام مختلف تربیتی کلاسز، کورسز، ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے براہ راست فیض یافتہ فاضلین و اساتذہ کرام تدریسی فرائض سر انجام دیتے ہیں ۔

رواں سال منہاج یوتھ لیگ سپین نے بھی ایک ایسی ہی اسلامی تربیتی کلاس کا انتظام کیا ہے جس کو الفرغانہ کورس کا نام دیا گیا ہے اس میں 16سے 35سال تک کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے قرآن کریم، حدیث نبوی، فقہ اور تصوف کی تعلیم دینے کا اہتمام کیا گیا ہے ، اس کورس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں تدریس کے لیے منہاج یونیورسٹی (پاکستان)اور جامعۃ الازہر شریف (مصر)سے فارغ التحصیل شیخ صادق قریشی (منہاجین، الازہری)کو منتخب کیا گیا ہے ۔

کورس کی پہلی کلاس 7مئی بروز ہفتہ کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہوئی، کلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر احسن جاوید خان نے کلاس کے اغراض و مقاصد اور اس میں سکھائے جانے والے علوم کے بارے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ پہلی کلاس میں شیخ صادق قریشی منہاجین الازہری نے طلباء و طالبات کو جن عنوانات پر لیکچر دیا ان میں علم، حواس خمسہ، عقل، وحی الٰہی ، اسمائے قرآن،محلات قرآن، تفسیر قرآن،علم حدیث اور تحریک منہاج القرآن کا تعارف شامل ہیں ۔ لیکچر کے بعد طلباء و طالبات کے لیے سوال و جواب کی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

منہاج یوتھ لیگ سپین کے تحت کلاس کے تمام طلباء و طالبات کی باقاعدہ رجسٹریشن کی گئی اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے داخلی دروازے پر ان کا استقبال کیا گیا، منہاج یوتھ لیگ سپین کے شعبہ پروڈکشن نے کلاس کی تحریری، تصویری اور ویڈیو کوریج بھی کی ، پہلی کلاس میں 150سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا اس سلسلے کی اگلی کلاس 21مئی بروز ہفتہ کو ہوگی ۔کلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے بھی شرکت کی جن میں محمد نواز کیانی، مرزا محمد اکرم بیگ ، نوید احمد اندلسی، محمد اقبال چوہدری، محمد نواز قادری، ارشد محمود کھوکھر ، آفتاب حسین ابرار، اور دیگر شامل ہیں ۔پہلی کلاس کی کامیابی پر علامہ صادق قریشی اورمنہاج القرآن سپین کے قائدین نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر احسن جاوید خان ، سیکریٹری جنرل خرم شبیر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

رپورٹ: نوید احمد اندلسی۔ سیکریٹری جنرلMQIسپین