اتوار 6 نومبر کو منہاج یوتھ لیگ کی دوسری باضابطہ میٹنگ ہوئی، جس کا آغاز خافظ محمد اسد نے تلاوتِ قرآن سے کیا۔ اجلاس میں عید الفطر کےدن ہونے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔سب اراکین نے عید کے دن ہونے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ، اور کہا کے آئندہ ایسے پروگرامز میں انشاء اللہ اس سے بہترطریقہ سے نظام کو چلایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس طرح کے بڑے اجتماعات میں نظم و ضبط سنبھالنے کا کام یوتھ لیگ کی تشکیل کے بعد سب سے پہلا امتحان تھا۔ سب اراکین میں ایک دوسرے کے ٹیلی فون نمبرز تقسیم کیے گئے تاکہ ہر وقت تمام رکن آپس میں رابطہ میں رہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسپین کے صدر محمد اقبال نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ سرکاری سطح پر بھی ہمارے عید والے دن کے انتظامات اور نظم و ضبط کی تعریف کی گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ یوتھ لیگ کے سب اراکین اس بات پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔ نمازِ مغرب کے وقت یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

فُل سائز تصاویر