منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیر اہتمام 11 فروری کو بارسلونا کے تاریخی میوزیم Museu Maritimکے ہال میں میلاد سیمینار 2012منعقد کیا گیا جس کی صدارت منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر احسن جاوید خان نے کی ۔اس تقریب میں مہمان خصوصی منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری تھے ۔ سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین محمد نواز کیانی ، صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی اور صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز صحیفہ ہدایت کی آیات بینات سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد بلال نے حاصل کی، اس کے بعد منہاج نعت کونسل کے ممبران نے حافظ محمد عاطف احتشام کے ساتھ مل کر نبی رحمت علیہ السلام کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا، نقابت کے فرائض حافظ محمد عمران نے سر انجام دیے ۔منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر احسن جاوید خان نے پروجیکٹر سکرین کے ذریعے منہاج یوتھ لیگ سپین کے تحت ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

نوجوان سکالر محمد عرفان رضا (Lleida)نے میلاد مصطفی ﷺکے تصور پر قرآن و حدیث کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حضور علیہ السلام کے میلاد کا ذکر انسان کی تخلیق سے قبل اللہ تعالیٰ نے عالم ارواح میں انبیاء سے کیا ، انہوں نے بتایا کہ قرآن کریم میں انبیاء کرام کے ایام پیدائش کا ذکر ہے اور ان دنوں کو رب کائنات نے اپنے کلام کے اندر امن و سلامتی کے دن قرار دیا ہے لہٰذا ہم بھی تمام انبیاء کے سردار حضرت محمد ﷺ کا یوم پیدائش منا کر تمام انسانیت کو امن کا پیغام دیتے ہیں ۔انہوں نے اپنے گفتگو کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ کو اس طرز کا پروگرام منعقد کرنے پر مبارک باد دی اور تمام حاضرین کا شکریہ اداء کیا ۔

سیکریٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ سپین خرم شبیر قادری نے ہسپانوی زبان میں میلاد النبی ﷺ اور سیرت رسول ﷺ پر گفتگو کی ، انہوں نے بتایا کہ ہم میلاد کا دن اس لیے مناتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر اداء کریں کہ اس نے اپنی عظیم رحمت کو ہمارے لیے مبعوث کیا ۔ انہوں نے نوجوانوں کو سیرت مطہرہ کا مطالعہ کرنے اور اپنانے کی تلقین کی ۔ انہوں نے تمام نوجوانوں کو پیغام دیا کہ ہم نبی رحمت ﷺ کی سیرت کو اپنا کر اپنے کردار کے ذریعے اسلام کے بہترین مبلغ ثابت ہو سکتے ہیں ۔

علامہ حسن میر قادری (امیر منہاج یورپین کونسل ) نے حضور علیہ السلام کی سیرت کو اپنے خطاب کا موضوع بنایا۔ انہوں نے قرآن کریم اور احادیث نبوی ﷺکی روشنی میں انبیاء کرام کی بعثت کا مقصد بتایا ، انہوں نے بتایا کہ تمام انسانوں کی حقیقی منزل اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور اس منزل تک پہنچنے کے لیے انسانوں کی رہنمائی کی خاطر اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندے انبیاء اور رسول بن کر اس دنیا میں تشریف لائے ،یہ عظیم ہستیاں انسانیت کو ان کی حقیقی منزل تک پہنچنے کی راہ دکھاتی رہیں، انہوں نے بتایا کہ مخلوق (انسان) کو خالق (اللہ تعالیٰ ) تک پہنچانے کے عمل کا نام سیرت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ باقی تمام انبیاء جب اس دنیا میں تشریف لائے تب ان کی سیرت کا آغاز ہوا لیکن نبی رحمت ﷺ اس دنیا میں بعد میں تشریف لائے جبکہ ان کی سیرت پہلے اس دنیا میں آئی ۔ انہوں نے بتایا کہ سرور دو عالم ﷺ کی سیرت کے 4ادوار ہیں جو کہ نور محمدی کی تخلیق سے پیدائش تک ، پیدائش سے بعثت تک، اعلان نبوت سے وصال مصطفی ﷺ تک اور اس دنیا سے ظاہری پردہ فرمانے کے بعد سے لے کر قیامت کے دن تک (مقامِ محمود ) تک ۔ انہوں نے مرحلہ وار ان تمام ادوار کی تفصیلات اوران میں ہونے والے معجزات کا اجمالی خاکہ بیان کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سیرت مصطفی ﷺ پر جو کتاب لکھی ہے وہ 12جلدوں پر مشتمل ہے اور صرف اس کا مقدمہ 2ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے ۔

منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری نے منہاج یوتھ لیگ سپین کی پوری ٹیم کو کامیاب میلاد سیمینار منعقد کرنے پر خصوصی مبارک باد دی ۔ سپین میں وکالت کی تعلیم مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی فہیم ضیاء بھی اس محفل میں موجود تھے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منہاج یوتھ لیگ کی ٹیم کو اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے پر مبادک باد دی اور نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر کے اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ حسن میر قادری نے ملک و قوم اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کروائی جس کے بعد تمام شرکاء میں میلاد مصطفی ﷺ کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس تقریب 16سے 30سال کی عمر کے 140سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی ۔

رپورٹ : نوید احمد اندلسی

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_2882.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_2976.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_2983.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_2985.jpg

IMG_2982.jpg

IMG_2977.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_3009.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_3002.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_3024.jpg