Pulsa para ver la imagen a tamaño completo29جولائی 2012کو منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیر اہتمام نوجوانوں کے لیے حلقۂ درود اور ذکر الٰہی کی محفل کا انعقاد کیا گیا ، نمازِ عصر کے بعد منعقد ہونے والی اس محفل میں اوسپتالیت اور بارسلونا کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، امیر علامہ عبد الرشید شریفی اور قائم مقام صدر ظل حسن قادری کے علاوہ منہاج القرآن اوسپتالیت کے صدر حاجی زاہد اختر زاہدی نے بھی اس روحانی محفل میں خصوصی شرکت کی ۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طالب علم حافظ صہیب شبیر نے حاصل کی جس کے بعد منہاج نعت کونسل بارسلونا کے صدر محمد عاطف احتشام نے آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔

منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر یوسف بلال اور سیکریٹری جنرل خرم شبیر نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے زیر اہتمام ہونے والی مختلف سرگرمیوں کی پریزنٹیشن بذریعہ پروجیکٹر دکھائی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کے تعارف پر مبنی ایک ویڈیو کلپ بھی دکھایا ۔ انہوں نے دین مبین کی خدمت اور دنیا و آخرت میں فلاح حاصل کرنے کے لیے اوسپتالیت کے نوجوانوں کو منہاج یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی دعوت دی ۔

محفل کا اگلہ مرحلہ درود و سلام اور ذکرِ الٰہی کا تھا جس میں شرکاء نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے محمد عثمان قادری کے ساتھ مل کر بارگاہ مصطفوی ﷺ میں درود و سلام کے نذرانے پیش کیے اور رب ذوالجلال کے ذکر سے اپنے دلوں کی تاریک وادیوں کو منور کیا ۔

محفل کے اختتامی حصہ میں منہاج یوتھ لیگ اوسپتالیت کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں مشاورت کے بعد محمد عرفان کو صدر، قمر رفیق کو سیکریٹری جنرل اور خرم شہزاد کو ناظم مالیات مقرر کیا گیا اور آئندہ اجلاس میں باقی ٹیم مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ علامہ عبد الرشید شریفی نے نوجوانوں کو نصیحت کے کلمات کہے اور اختتامی دعا کروائی ۔

رپورٹ: محمد عتیق قادری ۔ مرتب : نوید احمد اندلسی

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5740.jpg

IMG_5751.jpg

IMG_5757.jpg

IMG_5758.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo