9ستمبر 2012بروز اتوار، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام یورپی امن کانفرنس 2012منعقد ہو گی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے ، کانفرنس میں یورپ بھر سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات کے وفود شرکت کریں گے۔ منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے کانفرنس میں شرکت کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں ، سپین سے نوجوان منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر بلال یوسف کی قیادت میں کانفرنس میں شرکت کے لیے 6ستمبر کو ہی کوپن ہیگن (ڈنمارک) پہنچ جائیں گے ۔