Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

یہ منہاج القرآن سپین کا طرہ امتیاز ہے کہ یوتھ لیگ کے 4سابق صدور آج مرکزی ایگزیکٹو کا حصہ ہیں، نوید احمد اندلسی

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے سیکریٹری جنرل بلال یوسف، سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری اور نائب صدر نوید احمد اندلسی نے 15مارچ 2014بروز ہفتہ منہاج یوتھ لیگ سپین کے نومنتخب صدر حسنات مصطفی اور سیکریٹری جنرل حافظ محمد عمران سے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ سپین کے سابق ممبران و عہدیداران بھی موجود تھے جن میں محمد آصف قادری، محمد عتیق قادری، احسن جاوید خان، خرم شبیر قادری اور محمد وقاص راجہ شامل ہیں۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoاس خصوصی میٹنگ میں تنظیمی سال 2014/2015 کے لیے منہاج یوتھ لیگ سپین کی سرگرمیوں کے بارے تفصیلی مشاورت کی گئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوید احمد اندلسی نے کہا یہ تحریک منہاج القرآن کا طرہ امتیاز اور نظم کی خوبصورتی ہے کہ منہاج یوتھ لیگ سپین کے 4سابق صدور آج سپین کی مرکزی ایگزیکٹو کا حصہ ہیں، انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام امن کو بارسلونا کے ہر پاکستانی نوجوان تک پہنچانے کے لیے تفصیلی حکمت عملی مرتب کرنے کی تاکید کی، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ بلال یوسف، محمد عتیق قادری اور احسن جاوید خان مختلف ادوار میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر اور محمد وقاص راجہ منہاج یوتھ لیگ کنیٹ خلیل (گجرخان) کے صدر رہے اور گزشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم نو کے بعد آج یہی نوجوان مرکزی ایگزیکٹو میں بالترتیب سیکریٹری جنرل، جوائنٹ سیکریٹری، سیکریٹری جنرل مصالحتی کونسل اور سیکریٹری میڈیا کی ذمہ داریوں پر فائز ہو چکے ہیں۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoاس موقع پر ظل حسن قادری، بلال یوسف اور دیگر شرکاء نے بھی اپنی گفتگو میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر و ناظم کو آئندہ مہینوں میں مختلف سرگرمیوں کے انعقاد، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے مقامی زبانوں میں ترجمے، بے مقصدیت اور بے راہ روی کے شکار پاکستانی نوجوانوں کو دین کے قریب لانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دینے اور منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم کی جلد تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔

میٹنگ کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ سپین کے نومنتخب صدر حسنات مصطفی ہاشمی اور سیکریٹری جنرل حافظ محمد عمران نے تمام شرکا ء کا شکریہ اداء کرتے ہوئے دی گئی ہدایات پر عمل کے ذریعے منہاج یوتھ لیگ سپین کو ایک ایک مثالی تنظیم بنانے کی یقین دہانی کروائی ۔

 Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

 Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

MYL-Spain17.jpg

 

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیا MQIسپین