13فروری بروز سوموار بعد نمازِ عشاءجامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں نوجوانوں کی ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج یوتھ لیگ اسپین کےنوجوانوں کےعلاوہ بارسلونا میں بسنےوالےنوجوانوں کی کثیر تعداد نےشرکت کی ۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سےمنہاج یوتھ لیگ اسپین کےسینئیر نائب صدر حافظ محمد یٰسین نےکیا اس کےبعد منہاج یوتھ لیگ اسپین کےحافظ محمد عاطف احتشام نےنعتِ رسولِ مقبول پیش کی ، نقابت کےفرائض منہاج یوتھ لیگ اسپین کےناظمِ اعلیٰ محمد عامر نےادا کیی۔ تحریکِ منہاج القرآن انٹرنیشنل کےمرکزی نائب امیر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کےعالمی سفیر حضرت علامہ حافظ نذیر احمد خان نےاپنےخطاب میں نوجوانوں کو اس معاشرےمیں رہتےہوئےپاکیزگی اور طہارت کی تلقین فرمائی اور فرمایا کہ یہ صرف اسلامی نظریہ نہیں بلکہ یہ ڈاکٹری اور سائنسی نکتہ نظر سےبھی ثابت ہےکہ جسمانی طہارت سےانسان کو ذہنی پاکیزگی بھی میسر آتی ہے، انہوں نےکہا کہ اس طرح کےماحول میں رہ کر ہمیں اپنےدینی مراکز سےوابستگی کو یقینی بنانا چاہیےانہوں نےاس با ت مزید واضح کرتےہوئےکسی درخت کی ایک سوکھی ہوئی شاخ کی مثال دی اور کہا کہ جب تک وہ درخت کےساتھ ہےہم امید رکھ سکتےہیں کہ وہ موسمِ خزاں میں خشک رہنےکےباوجود موسمِ بہار میں سر سبز ہو جائےگی لیکن جب اس کو درخت سےکاٹ دیا جائےگا تو یہ بات نہیں ہو گی ۔

وابستہ رہ شجر سےامیدِ بہار رکھ ملت سےتو اپنا رشتہ اسطوار رکھ (علامہ اقبال)

انہوں نےکہا کہ بہت سےلوگ یہاں آکر اس ماحول کو اپنا لینےکےبعد گلیوں میں زندگی بسر کرنےپر مجبور ہو جاتےہیں ہمیں ان کی مشکلات اور مسائل سےسبق سیکھتےہوئےاپنےآپ کو زندگی کےہر میدان میں کامیاب کرنا ہو گا تاکہ آپ کو ایک اچھا مستقبل مل سکے۔انہوں نےکہا زندگی کےہر میدان میں کامیابی حاصل کرنےکےلیےضروری ہےکہ ہم زہد ، ورع، خلوص اور اخلاقِ حسنہ کو اپنائیں ۔خطاب کےآخر میں انہوں نےنوجوانوں کےسوالات کےقرآن و حدیث کی روشنی میں جوابات دیے۔ محفل کےآخر میں منہاج یوتھ لیگ کےکواڑنیٹر نوید اصغر نےسب نوجوانوں کو اس محفل میں شرکت پر مبارک باد پیش کی اور اور کہا کہ ہم سب کو ایک ساتھ مل کر منہاج القرآن انٹرنیشنل کےپلیٹ فارم پر کام کرنا چاہیےکیونکہ یہ عالم اسلام کا سب سےاہم ترین پلیٹ فارم ہےاور اس وقت یہ دنیا کے80 سےزیادہ ممالک میں موجود ہےاور عشقِ رسول کےفروغ کےلیےکوشاں ہےاس کےبعد خصوصی دعا ہوئی اور یہ تربیتی محفل اپنےاختتام کو پہنچی۔

فُل سائز تصاویر