منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس 25 فروری بروز اتوار کو نئی جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں صدرمجلسِ شوریٰ محترم جناب میاں برکات احمد کی زیرِ صدارت ہو گا۔

جس میں منہاج القرآن بارسلونا کے نئے مرکز کے افتتاح اور سالانہ محفلِ میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سمیت دیگر اہم تنظیمی موضوعات پر گفتگو ہو گی ۔

اجلاس کا آغاز شام 6 بجے امام جامع مسجد منہاج القرآن محترم جناب حافظ عبد الرزاق نقشبندی تلاوتِ قرآن کریم سے کریں گے اور 8 بجے نمازِ عشاءپر اختتام ہو گا ۔

ہفتہ 27 جنوری کو بادالونا کے محلہ سَنت روک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
یہ کانفرنس سَنت روک کے سوک سنٹر میں ہو گی اور اس کا آغاز شام 5 بجے ہو گا۔
سوک سنٹر میٹرو سٹاپ سَنت روک سے پانچ منٹ کے فاصلے پر مارکیٹ کے اوپر اور لائبریری کے بالکل ساتھ واقع ہے ۔
یاد رہے کہ بادالونا شہر کی تاریخ میں اس نوعیت کی یہ پہلی محفل ہے ۔
بادالونا شہر میں مسلمان عرصہ دراز مسجد بنانے کے لیے کوشاں ہیں لیکن وہاں کی انتظامیہ کے عدم تعاون کی وجہ سے ان کو اس میں تاحال کامیابی نہیں میسر آسکی۔
سَنت روک کی تاریخ میں‌ہونے والی پہلی شہادت امام حسین کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے منہاج یوتھ لیگ سپین (بادالونا) کے نوجوانوں‌ نے تشہیر کا آغاز کر دیا

‌‌‌‌‌‌‌

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے زیرِ انتظام محرم الحرام کے موقع ہونے والی شہادت کانفرنس اس سال بھی Raval کے اسپورٹس ہال میں‌ہو گی ۔
یاد رہے کہ بارسلونا میں یہ گیارہویں شہادت کانفرنس ہے جس کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے ‌۔
محفل کا آغاز 5 بجے ہو گا اور 8 بجے اختتام ہو گا ۔

کتالونیا اور سپین کے دیگر علاقوں‌میں‌اس دفعہ عید الاضحیٰ ہفتہ 30 دسمبر کو منائی جائے گی اس بات کا اعلان اسلامک کونسل آف کتالونیا نے گزشتہ روز کیا جبکہ منہاج القرآن بارسلونا کے مرکز پر آج جمعۃ المبارک کے اجتماع میں کیا گیا۔

 

خطیب جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا، علامہ عبدالرشید شریفی نے بتایا کہ نمازِعید الاضحیٰ‌گزشتہ سالوں‌کی طرح‌RAVAL کے سپورٹس ہال میں‌ہی ادا کیا جائے گی، انہوں‌نے سب حاضرین سے اپیل کی کہ اس موقع پر ڈسپلن کا مظاہرہ کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی مشکل سے بچا جا سکے ۔ ‌

 

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے عید الاضحیٰ‌ کے موقع پر ہونے والے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اتوار 24 دسمبر کو منہاج القرآن سپین کی تمام تنظیمات کا اجلاس طلب کیا ہے ۔

More Articles ...