منہاج ویمن لیگ بادالونا (سپین)کی صدر محترمہ سعیدہ بیگم کے شوہر اور منہاج نعت کونسل سپین کی انچارج محترمہ طیبہ سرور کے والد محترم حاجی محمد سرور طاہر 19 مارچ 2015ء کو رضائے الٰہی سے بادالونا (سپین) میں انتقال کر گئے۔ان کی وفات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور منہاج ویمن لیگ سپین کے جملہ عہدیداران نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور 25 مارچ کو سانتا کولوما (سپین) میں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔مرحوم کی تدفین ضلع گجرات کے قریب واقع ان کے آبائی گاؤں شادیوال میں 29 مارچ 2015ء بروز اتوار اداء کی جائے گی۔ مرحوم کے گھر والوں کی طرف سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

منہاج القرآن سپین اور عوامی تحریک سپین کے رہنماؤں کی طرف سے مبارک باد

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر حسنات مصطفی نے گزشتہ دنوں بارسلونا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر وکالت کی ڈگری حاصل کر لی ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے رہنماؤں کی طرف سے ان کو مبارک باد دی گئی ہے، جن میں مرزا محمد اکرم بیگ، محمد اقبال چوہدری، نوید احمد اندلسی، خرم شبیر قادری، اسد اقبال قادری، راحیل اکرم ایڈووکیٹ، محمد امتیاز آکیہ، محمد عتیق قادری، غلام مجتبی اندلسی اور دیگر شامل ہیں۔

گزشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی، منہاج یوتھ لیگ بادالونا کے سیکریٹری جنرل اسد اقبال قادری، سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک سپین راحیل اکرم ایڈووکیٹ، محمد یوسف چوہدری اور دیگر سے ملاقات کے دوران حسنات مصطفی نے بتایا کہ انہوں نے نظریہ پاکستان کے خالق علامہ محمد اقبال، بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے متاثر ہو کر وکالت کے شعبہ کا انتخاب کیا، انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے جہاں ہر وقت میرے والدین کی کوشش اور دعائیں شامل رہیں وہاں اس منزل تک پہنچنے کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی وابستگی بھی بہترین معاون ثابت ہوئی۔

حسنات مصطفی کا تعلق پاکستان کے ضلع جہلم سے ہے، وہ 9سال کی عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ سپین آئے، بنیادی اور ثانوی تعلیم کی تکمیل کے دوران 2007 میں 17سال کی عمر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطابات اور تحریک کے عالمی نیٹ ورک سے متاثر ہو کر منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ ہوئے اور باقاعدہ طور پر منہاج یوتھ لیگ کا حصہ بنے، تب سے وہ منہاج یوتھ لیگ سپین میں نہ صرف ممبر کی حیثیت فعال ہیں بلکہ مختلف ذمہ داریوں پر بھی رہ چکے ہیں، گزشتہ سال منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیمات کی تنظیم نو کے موقعہ پر مرکزی صدر مرزا محمد اکرم بیگ کی طرف سے انہیں منہاج یوتھ لیگ سپین کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

IMG_7929.jpgIMG_7924.JPGIMG_7928.JPGIMG_7925.JPG

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی سیکریٹری جنرل بلال یوسف کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں، تنظیم کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کی منظوری کے بعد صدر محمد اکرم بیگ نے محمد عتیق قادری کو نیا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔ بلال یوسف مارچ 2014 سے اس ذمہ داری پر فائز تھے جب کہ اس سے قبل وہ منہاج یوتھ لیگ سپین میں ناظم مالیات اور صدر بھی رہ چکے تھے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نو منتخب سیکریٹری جنرل محمد عتیق قادری اب تک جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے اور اس سے پہلے مختلف ادوار میں منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر بھی رہ چکے ہیں ان کے ساتھ جوائنٹ سیکریٹری کی ذمہ داری خرم شبیر قادری کو سونپی گئی ہے جو کہ اس سے قبل مختلف ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ منہاج یوتھ لیگ سپین میں سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ نومنتخب دونوں ذمہ داران کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سینئر عہدیداران اور ممبران نے مبارک باد پیش کی ہے اور اپنے پیش رو کی طرز پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے نبھانے کے لیے دعا کی ہے۔

پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر قدیر احمد خان نے بارسلونا، بادالونا اور کاتالونیا بھر کے رہنے والے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی علاقے غزہ کے معصوم شہریوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف 17جولائی 2014ء کو بارسلونا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں بھرپور انداز میں شرکت کریں اور دیگرممالک کے مسلمانوں اور مقامی لوگوں کے شانہ بشانہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کریں اور فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کریں۔

واضح رہے کہ 17جولائی 2014ء کو شام 5بجے شامی نژاد ہسپانوی مسلمانوں پر مشتمل ایسوسی ایشن نے دیگر سیاسی و سماجی تنظیمات کے ساتھ مل کر پلاثہ کاتالونیا میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے اپنے تنظیمی چینل کے ذریعے بارسلونا بھر کے کارکنان کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت دینے کے علاوہ اعلانات، اخبارات اور اشتہارات کے ذریعے پوری پاکستانی کمیونٹی سے بھی مظاہرہ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ: راجہ محمد وقاص سیکریٹری میڈیا منہاج القرآن سپین

غزہ کے معصوم شہریوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف 17جولائی 2014ء کو بارسلونا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں بارسلونا اور گردونواح میں رہنے والے پاکستانی بھرپور انداز میں شرکت کریں، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی پریس ریلیز کے مطابق منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے بارسلونا بھر کے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیگرممالک کے مسلمانوں اور مقامی لوگوں کے شانہ بشانہ 17 جولائی کو شام 5بجے بارسلونا شہر کے مرکزی مقام پلاثہ کاتالونیا میں بڑی تعداد میں شامل ہو کر اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کریں اور فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کریں۔

واضح رہے کہ 17جولائی 2014ء کو شامی نژاد ہسپانوی مسلمانوں پر مشتمل ایسوسی ایشن نے دیگر سیاسی و سماجی تنظیمات کے ساتھ مل کر پلاثہ کاتالونیا میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے اپنے تنظیمی چینل کے ذریعے اپنے کارکنان کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت دینے کے ساتھ ساتھ اعلانات اور اشتہارات کے ذریعے پوری پاکستانی کمیونٹی سے بھی مظاہرہ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ: راجہ محمد وقاص سیکریٹری میڈیا منہاج القرآن سپین

More Articles ...