غزہ کے معصوم شہریوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف 17جولائی 2014ء کو بارسلونا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں بارسلونا اور گردونواح میں رہنے والے پاکستانی بھرپور انداز میں شرکت کریں، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی پریس ریلیز کے مطابق منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے بارسلونا بھر کے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیگرممالک کے مسلمانوں اور مقامی لوگوں کے شانہ بشانہ 17 جولائی کو شام 5بجے بارسلونا شہر کے مرکزی مقام پلاثہ کاتالونیا میں بڑی تعداد میں شامل ہو کر اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کریں اور فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کریں۔
واضح رہے کہ 17جولائی 2014ء کو شامی نژاد ہسپانوی مسلمانوں پر مشتمل ایسوسی ایشن نے دیگر سیاسی و سماجی تنظیمات کے ساتھ مل کر پلاثہ کاتالونیا میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے اپنے تنظیمی چینل کے ذریعے اپنے کارکنان کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت دینے کے ساتھ ساتھ اعلانات اور اشتہارات کے ذریعے پوری پاکستانی کمیونٹی سے بھی مظاہرہ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
رپورٹ: راجہ محمد وقاص سیکریٹری میڈیا منہاج القرآن سپین