بارسلونا کے پاکستانیوں کو ہفتہ 5 اپریل 2014ء کے روز ہونے والے سوشلسٹ پارٹی بارسلونا کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، ان خیالات کا اظہار منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے گزشتہ روز منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی اور سیکریٹری جنرل بلال یوسف سے ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ سپین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سیاسی جماعت نے (ملکی و غیر ملکی) تمام شہریوں کو اپنے انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیا ہے اس لیے 5اپریل کو بارسلونا کی دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کا ہر فرد بھی اپنے ووٹ کا حق بھرپور انداز سے استعمال کرے، انہوں نے کہا کہ ہسپانوی باشندوں کے بعد بارسلونا شہر میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے مگر بدقسمتی سے مقامی سیاست سے عدم دلچسپی کے باعث اتنی بڑی تعداد میں ہونے کے باوجود ہماری کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ بارسلونا کے پاکستانی نوجوانوں کو مقامی سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ہر ادارے میں ہماری نمائندگی ہو۔

واضح رہے کہ سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا نے بارسلونا کی مئیر شپ کے لیے 2015 میں ہونے والے انتخابات کے امیدوار کے چناؤ کے لیے بارسلونا شہر کے تمام شہریوں کو اپنے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے، جس کے پہلے راؤنڈ میں 5امیدواروں نے حصہ لیا اور جاؤما کوژبونی Jaume Collboni فاتح قرار پائے تاہم پارٹی کی طرف سے طے کردہ اصولوں کے مطابق 40 فیصد ووٹ حاصل نہ کر سکنے کی وجہ سے اُن کو دوسرے راؤنڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی امیدوار Carmen Andres کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا، جس کے لیے سوشلسٹ پارٹی نے 5اپریل بروز ہفتہ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQI سپین

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

منہاج القرآن انٹرنیشنل لوگرونیو(سپین) کے زیر اہتمام 27 مارچ 2014ء بروزجمعرات سپین کے خود مختار علاقہ لاریوخا (La-Rioja) کی مقامی پارلیمنٹ کا مطالعاتی دورہ کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن لوگرونیو کے عہدیداران اور منہاج یوتھ لیگ لوگرونیو کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

منہاج القرآن لوگرونیو کے صدر میاں عبدالمنان کی قیادت میں منہاج القرآن کا وفد پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا تو پارلیمنٹ کی سیکریٹری MariaRincon نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پارلیمنٹ کے متعلق ابتدائی معلومات فراہم کیں۔وفد کے اراکین نے پارلیمنٹ کے صدر (یعنی سپیکر) Jose Ignacio سے بھی ملاقات کی جنہوں نے مہمانوں کو ہاؤس کا تفصیلی کا دورہ کرواتے ہوئے پارلیمنٹ کے موجودہ ممبران اور ان کی سیاسی جماعتوں کے متعلق معلومات دیں اور انہیں ایوان میں مشاورت اور اجلاسوں کا طریقہ کار بھی بتایا۔ انہوں نے وفد میں شامل مختلف افراد کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ اس موقع پر منہاج القرآن لوگرونیو کے ناظم نشرواشاعت غلام مجتبیٰ اندلسی نے پارلیمنٹ کے صدر Jose Ignacio کو منہاج القرآن لوگرونیو کی مقامی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی سرگرمیوں کے متعلق بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ کسی بھی پاکستانی تنظیم کے ممبران کی طرف سے مقامی پارلیمنٹ کا یہ پہلا دورہ تھا۔پارلیمنٹ کا دورہ کرنے والے وفد میں منہاج القرآن لوگرونیو کے صدر میاں عبدالمنان کے علاوہ ناظم نشرواشاعت غلام مجتبیٰ اندلسی، صدر منہاج تدفین کمیٹی حاجی غلام رسول، صدر منہاج یوتھ لیگ شاداب بشیر ساہی، سیکریٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ محمد عثمان، شوکت حیات گل، محمد باسط، محمدشمریز، طارق محمود اور منہاج یوتھ لیگ لوگرونیو کے دیگر نوجوان شامل تھے۔

Photo-03.jpg
Photo-05.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Photo-10.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

رپورٹ: غلام مجتبیٰ اندلسی مرتب : محمد وقاص راجہ

16مارچ2014ء بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سیکریٹری جنرل بلال یوسف کی قیادت میں 3رکنی وفد نے بارسلونا شہر کی مئیر شپ کے لیے سوشلسٹ پارٹی کی امیدوار Laia Bonet کی انتخابی میٹنگ میں شرکت کی اور ان سے ملاقات کی، وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے جوائنٹ سیکریٹری محمد عتیق اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے سیکریٹری جنرل احسن جاوید خان شامل تھے۔اس موقع پر بلال یوسف نے ان کو منہاج القرآن سپین اور منہاج یوتھ لیگ سپین کی مختلف سماجی ، بین المذہبی اور بین الثقافتی سرگرمیوں کے متعلق آگاہ کیا ، اس موقع پر انہیں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے دورہ کی دعوت بھی دی گئی ، انہوں نے وفد کے ارکان کو انتخابات کے بعد اس وزٹ کو اپنے شیڈول میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

laia-3.jpg

laia-1.jpg

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo27اکتوبر 2013ء بروز اتوار، منہاج القرآن انٹر نیشنل لوگرونیو (سپین) کے زیر اہتمام امن سیمینار مقامی بلدیہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں لوگرونیو کے علاوہ دیگر شہروں جن میں بارسلونا بُرگوس، ،بیتوریا، بلباؤ،ثارا گوثا اور سن سیباستیان سے شرکاء نے شرکت کی۔ پروگرام میں منہا ج القرآن بارسلونا کی نمائندگی منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چوہدری، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، محمد نواز قادری، خرم شبیر قادری اور احسن جاوید خان نے کی۔

پروگرام کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو جس کی سعادت حافظ محمد خلیل نے حاصل کی جس کے بعد منہاج یوتھ لیگ کے شاداب بشیر ساہی، محمد داؤد، محمد عثمان اور حافظ امین الدین چشتی نے بارگاہ سرور کونین ﷺ میں ہدیہ نعت کے پھول نچھاور کیے، سیمینار میں نقابت کے فرائض حافظ غلام مجتبیٰ اُندلسی نے سر انجام دیے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں دین اسلام کے پیغام امن کو صحیح معنوں میں لوگوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں امن و سلامتی کے پیغام کو عام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں پر رہنے کے لیے یہاں کے قانون کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہو گا، ہمیں اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہو گا، عدم برداشت کے رویوں کو ختم کرتے ہوئے سب کے احترام اور بھائی چارے کی فضا پیدا کرنا ہوگی ۔

صدر اسلامی یونین لا ریوخا محمد طارق نے اپنے خطاب میں منہاج القرآن انٹر نیشنل لوگرونیو (سپین) کو امن سیمینار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور عالم اسلام کے لیے خدمات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ایسی شخصیت کا وجود عالم انسانیت کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔

امیر منہاج القرآن لوگرونیو، علامہ صفدر مجید قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کا بھی درس دیتا ہے ، دہشت گردی کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے، دہشت گردوں کا اسلام بلکہ انسانیت سے دور کا کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شبانہ روز محنت سے آج منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں اسلام کے پیغام امن کو پھیلانے میں کوشا ں ہے۔

سیمینار کے اختتام پر ظل حسن قادری اور محمد اقبال چوہدری نے منہاج القرآن لوگرونیو کے صدر میاں عبدالمنان، امیر علامہ صفدر مجید قادری اور غلام مجتبیٰ اندلسی سمیت دیگر عہدیداران کو کامیاب سیمینار کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی ۔

 DSCF0642.jpgPulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completoDSCF0642.jpg

رپورٹ : غلام مجتبیٰ اندلسی۔ مرتب : نوید احمد اندلسی

31جولائی 2013ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن بادالونا کے زیر انتظام بادالونا Badalona شہر میں عوامی افطار پارٹی (افطارِ عام) کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسلمانوں کے علاوہ مقامی سپانش کیمونٹی اور مختلف حکومتی اداروں کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔

منہاج القرآن بادالونا کے صدر آفتاب حسین ابرار اور سیکریٹری جنرل عدنان رضاء نے گزشتہ روز نویداحمد اندلسی سے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ 31 جولائی 2013ء بروز بدھ عوامی افطار پارٹی کا اہتمام B9 سکول کے گراؤنڈ میں کیا جائے گا جہاں نماز جمعہ اور نمازِ تراویح اداء کی جاتی ہے ، انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن بادالونا اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کی طرف سے مقامی بلدیہ، حکومت کاتالونیا اور مقامی سیاسی و سماجی تنظیمات کوشرکت کے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں اوراس تقریب میں پاکستانی کیمونٹی کو شرکت کی دعوتِ عام ہے۔

گزشتہ روز منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نوید احمد اندلسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس افطارِ عام Iftar Popular کے انعقاد کا مقصد مقامی آبادی اور مسلمان تارکین وطن کے مابین ہم آہنگی، اچھی ہمسائیگی ، اور خوشگوار تعلقات کو فروغ دینا ہے، انہوں نے بتایا کہ افطار عام کے انعقاد میں منہاج القرآن بادالونا کو مقامی پاکستانی تنظیم ندائے پاکستان اور دیگر شخصیات کا تعاون بھی حاصل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بادالونا میں افطارِ عام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی تھی۔

More Articles ...