مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگوں کو دین اسلام کے بارے معلومات فراہم کرنے اور غلط فہمیوں کے ازالہ کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیرِ انتظام 21 نومبر بروز جمعۃ المبارک سے 28 نومبر تک منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں اوپن ڈور سیشن کا انعقاد کیا جائے گا، افتتاحی تقریب شام 6 بجے منعقد ہو گی ۔
منہاج القرآن بارسلونا کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج محمد اقبال چوہدری نے مطابق اس سیشن کا مقصد بارسلونا اور کتالونیا کے دیگر علاقوں میں بین المذاہب تعلقات کو فروغ دینا اور مختلف ثقافتوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ، نظامت نشرو اشاعت سے انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے گزشتہ سال بھی اسی طرح کے کھلے دروازوں کا سیشن منایا گیا تھا جس میں سینکڑوں مقامی لوگوں نے منہاج القرآن بارسلونا کی بڑی مسجد کو وزٹ کیا اور اس طرح ان کو اسلام کے بارے میں اپنی غلط فہمیاں دور کرنے کا موقعہ ملا ، انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن نے بارسلونا میں اپنے قیام کے ساتھ ہی Raval بارسلونا میں موجود دیگر مذاہب کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے جس کی مثال پورے کتالونیا اور سپین میں دی جاتی ہے ، انہوں نے اس سیشن کے نام "کھلے دروازوں کا سیشن" کے بارے ہونے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اس ہفتہ کے دوران ہر روز شام6 سے 8 بجے تک کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ مسجد میں آ سکتے ہیں اور اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔
Jornada de las Puertas Abiertas کی افتتاحی تقریب 21 نومبر کی شام 6 بجے منعقد ہو گی جس میں کتالان حکومت کی مذہبی معاملات کی ڈائریکٹر Montserrat Coll مہمانِ خصوصی ہونگی اس کے علاوہ اس پروگرام میں بلدیاتی حکومت، کتالان حکومت اور مقامی پاکستانی تنظیمات کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے ، پروگرام کے آخر میں مہمانوں کی ضیافت کا اہتمام ہو گا ۔
مقامی پاکستانی تنظیموں اور مختلف مذاھب کی عبادت گاہوںکے سربراہان کی جانب سے منہاج القرآن بارسلونا کو مسجد کے کھلے دروازوں کے سیشن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی گئی ہے ۔