16 مئی بروز ہفتہ کو کتالونیا کی پولیس Mossos d'Esquadra کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارجSr. Miquel نے منہاج مصالحتی کونسل کی خصوصی دعوت پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کا دورہ کیا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کے ساتھ سوال وجواب کی نشست میں شرکت کی ۔ اس میٹنگ میں منہاج القرآن سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کے صدر محمد اقبال چوہدری اور منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ ظل عمر قادری بھی شریک ہوئے ۔

منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں کے ساتھ ملاقات میں Sr. Miquel نے کتالان پولیس کی تاریخ اور موجودہ قوانین کے بارے معلوم دیں جبکہ نوجوانوں نے پولیس اور دیگر قانونی امور پر مختلف سوالات کیے ۔Sr Miquel نے بارسلونا کے ٹاؤن Ciutat Vella میں کتالان پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ اور اس کے کام کے بارے بھی نوجوانوں کو آگاہ کیا، انہوں نے بتایاکہ حکومت کتالونیا چاہتی ہے کہ پولیس عوام کے لیے خطرہ کی بجائے سیکورٹی کی علامت بنے اور وہ اسی منصوبہ پر محنت کر رہے ہیں ، ان کے محکمہ کے بنیادی مقاصد میں یہ چیز بھی شامل ہے ، ان کے محکمہ میں شامل پولیس ممبران بارسلونا میں موجود مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد و کیمونٹیز کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے معلوماتی دورہ جات کرتے ہیں۔Mossos کے آفیسر نے منہاج القرآن بارسلونا کے ممبران کو پولیس ہیڈ کوارٹر کے دورہ کی دعوت بھی دی ۔



















فُل سائز تصاویر