منہاج یوتھ لیگ سپین (بارسلونا) اس سال عید الفطر کے اجتماعات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شہرہ آفاق خطابات پر مشتمل 2500 سی ڈیز مفت تقسیم کرے گی اس بات کا فیصلہ گزشتہ دنوں نوید احمد اندلسی کی زیر صدارت ہونے والے منہاج یوتھ لیگ سپین کے اجلاس میں کیا گیا ۔
منہاج یوتھ لیگ کے لائبریرین بلال یوسف مصطفوی کے مطابق اس تاریخ ساز منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے منہاج یوتھ لیگ نے زور و شور سے کام شروع کر دیا ہے ، اس مقصد کے حصول کے لیے منہاج یوتھ لیگ کے ممبران پر سی ڈی کی مخصوص تعداد تقسیم کرکے ان کو 29رمضان المبارک تک ڈھائی ہزار خطابات کا ٹارگٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جن سی ڈیز کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں *ولیوں کی پہچان(داتا دربار لاہور)*فلسفہ موت اور عرس کی حقیقت (گھمگول شریف )* نسبت و عشق مصطفی ﷺ کا فروغ(جھنگ سٹی)*انشان کے تین دشمن نفس،شیطان، دنیا*بن دیکھے عشق مصطفیﷺ*اللہ کے دوستوں کا مقام و مرتبہ*اسلام اور میڈیکل سائنس*شان اولیاء (گولڑہ شریف)*اور صلوٰۃ و سلام سنت الھیہ ہے *کے خطابات شامل ہیں، ا ن خطابات کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ڈاکومنٹریز پر مشتمل DVD بھی تقسیم کی جائے گی ۔
جن ممبران پر یہ کام تقسیم کیا گیا ہے ان میں بلال یوسف مصطفوی ،خرم شبیر، حسنات مصطفی ہاشمی ، محمد نعمان، محمد عثمان، ذیشان علی شامل ہیں علاوہ ازیں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے طلباء بھی اس کام بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جن میں طیب علی، فیصل اشفاق، محمد معراج، مشارب جمیل اور محمد عظیم سبحانی شامل ہیں۔
منہاج القرآن سپین کے قائدین نے منہاج یوتھ لیگ کے اس عظیم منصوبہ کو سراہتے ہوئے فرحت و مسرت کا اظہار کیا ہے اور یوتھ لیگ کے نوجوانوں اور طلباء منہاج اسلامک سنٹر کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو مصطفوی مشن کے فروغ کے لیے دن رات محنت کرنے کی توفیق دے۔