بارسلونا میں نماز عید کا مرکزی اجتماع اسپورٹس ہال میں جبکہ بادالونا میں سکول گراؤنڈ میں منعقد ہو گا

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیمات نے نماز عید الفطر 2014ء کا حتمی شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور لوگرونیو میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہو نگے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظم میڈیا محمد وقاص راجہ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ دنوں منہاج القرآن بارسلونا، منہاج القرآن بادالونا، منہاج القرآن اوسپتالیت اور منہاج القرآن لوگرونیو کی نتظیمات کے اجلاس میں نماز عید کے اجتماعات کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نماز عیدین کے اوقات کار حسب ذیل ہونگے:

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے نماز کے لیے آنے والے تمام احباب سے التماس کی ہے کہ وہ باوضو تشریف لائیں اور نماز عید کی حتمی تاریخ کی تصدیق کے لیے اتوار کی شام اپنی مقامی مساجد سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کریں یا منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج کو وزٹ کریں۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے دیگر مراکز کی طرح منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں بھی رمضان المبارک میں افطاری کا باقاعدہ اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف ممالک اور اقوام سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں فرزندانِ اسلام شرکت کرتے ہیں، روزانہ کی بنیادپر افطاری کا اہتمام منہاج القرآن بارسلونا کی نظامت اجتماعات کی کی طرف سے کیا جاتاہے جس میں نظامت کے سربراہ حاجی محمد افضل، ان کے معاونین حاجی لیاقت علی، محمد نواز قادری، محمد اکرم اعوان، محمد اصغر، محمد افضال گونل، ڈاکٹر عبدالمنان اور مقامی نوجوان رضا کارانہ خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے ہر سال بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اور لوگرونیو کے مراکز پر افطاری کا شاندار اہتمام کیا جاتا ہے جس کے انتظامات میں مقامی پاکستانی کمیونٹی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ اس کام کو بخوبی سرانجام دینے کے لیے رمضان المبارک سے قبل ہی منہاج القرآن سپین کی مقامی تنظیمات کے تحت انتظامی کمیٹیاں قائم کر دی جاتی ہیں جو کہ پورے مہینے کا شیڈول ترتیب دیتی ہیں تاکہ نظم و ضبط کے ساتھ اس مقدس فریضہ کو سرانجام دیا جا سکے۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) نے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار اپنی ویب سائٹ پر بھی فراہم کر دیے ہیں، ایسا ان مسلمانوں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے جو بارسلونا شہر سے باہر مقیم ہیں اور سحر وافطار کے اوقات کار پر مشتمل جدول (کلینڈر) ذاتی طور پر مسجد سے آکر نہیں لے سکتے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے ہر سال رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے ٹائم ٹیبل کے جدول (کیلنڈر) ہزاروں کی تعداد میں مفت تقسیم کیے جاتے ہیں جن پر نہ صرف افطاری اور سحری کے اوقات کار درج ہوتے ہیں بلکہ نمازپنچگانہ کے اوقات کار بھی موجود ہیں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ویب سائٹ سے یہ کیلنڈر اپنی سہولت کے مطابقJPG، PDFاور ZIPفارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔


Download in ZIP Format
Download in PDF Format 
Download in JPG Format

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQiسپین

سپین میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 29جون بروز اتوار ہو گا ،ا س بات کا باقاعدہ اعلان سپین کی اسلامی تنظیمات پر مشتمل فیڈریشن Ucideنے کیا جو کہ ہسپانوی اسلامک کمیشن کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ سپین میں رمضان المبارک اور عیدین کی تواریخ کا تعین سعودی کیلنڈر کے مطابق ہی کیا جا تاہے۔

رمضان المبار ک دوران ہمیشہ کی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے پانچوں مراکز پر افطاری اور تراویح کا باقاعدہ انتظام ہو گا جبکہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے اسپورٹس ہال Ravalاور بادالونا میں اسکول گراؤنڈ میں اہتمام کیا جائے گا۔

محمد وقاص راجہ، سیکریٹری میڈیا منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo12جون 2014ء بروز جمعرات شب برات کے موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نماز تسبیح کی ادائیگی اور سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا، سینکڑوں افراد نے روزہ رکھا۔

محفل کے ابتدائی حصہ کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا جس میں تلاوت و نعت کے بعد نماز تسبیح اداء کی گئی جبکہ محفل کا دوسرا حصہ نماز عشاء کے بعد شروع ہوا جو نماز فجر تک جاری رہی، باقاعدہ آغاز صحیفہ ہدایت کی آیات بینات سے کیا گیا جس کی سعادت منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے نائب امام حافظ محمد بلال نے حاصل کی اس کے بعد بارسلونا کے نعت خوانان نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاورکیے، ان میں محمد فاروق،محسن صدیق، حاجی محمد اشرف اور محمد عاطف احتشام شامل ہیں۔ محفل میں نقابت کے فرائض منہاج یوتھ لیگ سپین کے سیکریٹری جنرل محمد عمران نے سرانجام دیے۔

محفل کے مہمان خصوصی منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری تھے جنہوں نے قرآن و احادیث کی روشنی میں شب برات کی فضیلت اہمیت اور توبہ کے متعلق خطاب کیا، انہوں نے اس مبارک رات میں وطن عزیز کی سلامتی کے لیے شرکاء کو خصوصی دعا کی ہدایت بھی کی۔

محفل کے اختتامی حصہ میں منہاج القرآن بارسلونا کی نظامت اجتماعات کی طرف سے شرکاء محفل کے لیے سحری کا خصوصی انتظام کیا گیا جس کے بعد علامہ حسن میر قادری نے خصوصی دعا کروائی اور نماز فجر کی ادائیگی پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

barat-2014-12.jpg

barat-2014-01.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیامنہاج سپین

More Articles ...