25مئی2013ء کو منہاج القرآن اوسپتالیت(بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام منعقد محفلِ نعت کو مہمان نعت خوانوں نے یوکے اور یورپین ممالک میں ہونے والی محافل میں سب سے بڑی محفل قرار دیا۔ محفل کے بعد صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، شہباز قمر فریدی، قاری شاہد محمود قادری اور الحاج محمد یوسف میمن نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے برطانیہ کے اندر بھی بہت بڑی محافل کی ہیں لیکن بارسلونا، سپین میں ہونے والی یہ محفل سب سے بڑی محفل تھی، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں عقیدۂ عشق رسول ﷺکی ترویج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو سپین کی تاریخ کی سب سے بڑی محفل نعت کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی اور تحریکی کارکنان کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔