سپین بھر میں عید الفطر 28 جولائی (بروز سوموار)منائی جائے گی، مسلم تنظیمات کا اعلان
سپین بھر میں مسلمان عید الفطر 28جولائی 2014ء بروز سوموار کو منائیں گے، اس بات کا اعلان سپین کی مسلم تنظیمات نے کیا ہے جن میں Ucide، Feeriاو ر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے علاوہ دیگر فیڈریشنز اور اسلامی ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔ یہ اعلان سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے پر کیا گیا ہے۔
ہر سال عیدین کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں، حسب سابق منہاج القرآن نے بارسلونا، اوسپتالیت، بادالونا اور لوگرونیو میں نماز عیدکی ادائیگی کا انتظام کیا گیا ہے، جگہ کی کمی کے باعث ایک سے زیادہ جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔نماز کے لیے آنے والے افراد سے پابندی وقت کے ساتھ ساتھ گھر سے باوضوآنے کی درخواست کی گئی ہے۔