منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے تحت منہاج القرآن بارسلونا کے نئے مرکز میں پاکستانی خواتین کے لیے ہسپانوی زبان کی کلاس کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا جس سے بیسیوں خواتین استفادہ حاصل کر رہی ہیں ۔ خواتین کی طرف سے منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ کے اس اقدام کو خوش آئین قرار دیا گیا ہے ۔

خواتین کی یہ کلاس پیر، منگل اور بدھ کو صبح 9:30 سے دن 12 تک ہوتی ہی، جس میں زبان سکھانے کے لیے ایک مقامی خاتون پروفیسر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سیکریٹری جنرل محمد اقبال چوہدری کے مطابق جلد ہی مردوں کے لیے بھی اسی طرح کی کلاس کا اہتمام کیا جائے گا جو کہ صرف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شام کے وقت ہوا کرے گی اور اسی طرح بچوں کے لیے کمپیوٹر کی کلاسوں کا بھی جلد ہی آغاز کیا جائے گا ۔

اس کلاس میں داخلہ لینے کی خواہشمند خواتین منہاج القرآن بارسلونا کے نئے مرکز پر بذریعہ ٹیلیفون (93 443 32 95)رابطہ کر سکتی ہیں ۔