منہاج یوتھ لیگ سپین بارسلونا کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کے لئے خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد 16 مئی بروز ہفتہ کو بعد نماز مغرب (9:00 بجے) منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں کیا جائے گا۔منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر محمد عتیق قادری نے نظامت نشر و اشاعت کو بتایا کہ نوجوانوں کی اس خصوصی تربیتی نشست میں علامہ ظل عمر قادری خطاب کریں گے جو کہ آئر لینڈ سے تشریف لا رہے ہیں ۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر نے بارسلونا بھر کے نوجوانوں کو اس تربیتی نشست میں شرت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیتی نشستو ںمیں شرکت خصوصی طور پر نوجوانوں کے لیے بہت ضروری ہے ، ہمیں ایسے مواقع سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ اہم اسلامی مواقع پر جب بھی یورپ سے کوئی مذہبی سکالر بارسلونا آئے تو ان کے علم سے استفادہ کے لئے منہاج یوتھ لیگ سپین کی طرف سے نوجوانانِ بارسلونا کے لیے تربیتی نشست منعقد کی جاتی ہے ۔