منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے شعبہ خواتین (منہاج ویمن لیگ سپین) کی طرف سے اس سال بھی عید الفطر کے موقع پر نماز کا انتظام کیا جائے گا ، منہاج ویمن لیگ سپین کے صدر محترمہ صفیہ شبیر کے مطابق خواتین کے لیے نماز کا انتظام جامع مسجد منہاج القرآن بارسلونا (المعروف پرانی مسجد ) میں صبح 10بجے کیا گیا ہے۔ انہوں نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی کے لیے آنے پر وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں ۔ منہاج القرآن بارسلونا کی پہلی مسجد C / Arc del Teatre, 19 میں ہے جو کہ میٹر 3 کے سٹاپDrassanes پر واقع ہے ۔

منہاج ویمن لیگ سپین کے زیر اہتمام ہر سال عیدین کے مواقع پر خواتین کے لیے نما زعید کی ادائیگی کا انتظام کیا جاتا ہے جن بارسلونا کی پاکستانی خواتین کثیر تعداد میں شرکت کرتی ہیں ۔ گزشتہ سالوں کے بر عکس اس مرتبہ نمازنئی مسجد کی بجائے پرانی مسجد میں ہو گی کیونکہ نئی مسجد میں مرد وں کے لیے جماعت کرائی جائے گی ۔

مسجد پہنچنے کا طریقہ