اسلام امن کا مذہب ہے، مذہب کے نام پر دہشتگردی اور قتل و غارت گری کا سلسلہ بند کیا جائے مقررین کا مطالبہ

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoپیرس میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف گزشتہ روز بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمات نے Rambla Raval پر مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ کاتالان اور سپانش میڈیا، شامی اور مراکشی تنظیموں کے نمائندوں، پاکستانی ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری، کاتالان ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور،مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں،سابق اور موجودہ ممبران پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے مرکزی صدر مرزا محمد اکرم بیگ، سیکریٹری جنرل یوسف بلال، محمد نواز کیانی، محمد اقبال چوہدری، نوید احمد اندلسی، علامہ غلام عربی، قدیر احمد خان، راحیل اکرم ایڈووکیٹ، یوسف چوہدری، چوہدری پرویز اختر، محمد نواز قادری کے ساتھ ساتھ پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ اور منہاج ویمن لیگ کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سینئر رہنماء اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے نامزد صدر محمد اقبال چوہدری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کمیونٹی کی طرف سے احتجاجی یاداشت پیش کی، انہوں نے کہا کہ ہم پیرس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ہمیشہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد سب سے زیادہ نقصان یورپ میں بسنے والے مسلمانوں کو ہی پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک کے عمل کے باعث ہونے والی دل آزاری کے نتیجہ میں اسلام کے نام پر بندوق اٹھا کر قتل عام کرنے کو درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔اسی طرح اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنے والوں کے عمل کی وجہ سے پوری مسلمان کمیونٹی کے خلاف رد عمل بھی نہایت افسوس ناک ہے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمظاہرہ کے شرکاء نے بینر اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر قتل و غارت اور دہشتگردی کی مذمت اور امن کو فروغ دینے کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امن کے فروغ اور انسانیت کے احترام کے لیے روشن کردہ شمعوں کے ساتھ سپانش زبان میں PAZکا لفظ لکھا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے لیے بارسلونا اور کاتالونیا کی پولیس مظاہرین کے ساتھ موجود تھی۔ اس موقع پر مظاہرہ میں موجود منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین سیکریٹری جنرل یوسف بلال، منہاج ویمن لیگ کی ادیبہ اصغر اور عندلیب شریف اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے سیکریٹری جنرل محمد عمران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے راجہ شفیق کیانی طاہر رفیع اور کامران خان نے خبر رساں ایجنسیوں، ہسپانوی اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلزکے نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے ہر قسم کی قتل و غارت اور دہشتگردی اور خصوصی طور پر اسلام کے نام پر ہونے والی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کی اور بقائے باہمی کے جذبہ کے تحت اچھی ہمسائیگی، بین المذہب ہم آہنگی اور ڈائیلاگ کو فروغ دینے پر زور دیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز کاتالونیا بھر کی مسلمان تنظیمات کی فیڈریشن اسلامک کونسل آف کاتالونیا سمیت دیگر مسلمان تنظیمات کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بھی پیرس میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

Photo4.jpgPhoto7.jpg

منہاج القرآن یونان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر عبدالرزاق کی خصوصی شرکت، کلاس میں دوPhDطالب علم بھی شامل

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں یکم ستمبر 2014کو شروع ہونے والی سپانش زبان کی کلاس کے طلبہ کے اعزاز میں 29نومبر 2014ء کو ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کلاس مکمل کرنے والے طلبہ، کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رہنماؤں محمد نواز کیانی، محمد اکرم بیگ، بلال یوسف، محمد نواز قادری، محمد اقبال چوہدری،حاجی محمد افضل، چوہدری محمد یوسف، راحیل اکرم ایڈووکیٹ، چوہدری طارق مہدی اور ڈاکٹر عبدالمنان نے شرکت کی۔ سپین کے دورہ پر آئے ہوے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر عبدالرزاق نے بھی خصوصی دعوت پر پارٹی میں شرکت کی۔

الوداعی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے کیا گیا جس کے بعد فارغ التحصیل طلباء نے سہ ماہی کلاس کے متعلق اپنی اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سپانش زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ دین اسلام اور دیگر دنیوی علوم کے بارے میں بھی مفید معلومات حاصل کرنے کا موقع ملاہے، طلباء نے بتایا کہ انہیں کلا س کے قواعد و ضوابط بہت سخت ہونے کے باوجود کلاس کا ڈسپلن بہت پسند آیا اور یہاں جس آسان انداز میں اور انتہائی مختصر عرصہ میں ابتدائی سپانش زبان لکھنا، پڑھنا اور بولنا سکھائی گئی ایسا کسی اور جگہ ممکن نہ تھا، منہاج القرآن بارسلونا کی اس کلاس میں پڑھنے کی بدولت وہ ہسپانوی زبان کی بنیادی گرامر سیکھ گئے ہیں۔ طلباء نے بتایا کہ اس کلاس میںآنے کے باعث انہیں تحریک منہاج القرآن کے عالمگیر نیٹ ورک اور اس کی دعوتی، تدریسی اور فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل ہوئیں اور تحریک کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ذات کے متعلق بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ بھی ہو، اسی طرح انھیں پاکستان عوامی تحریک کی جہدوجہد اور اس کے مقاصد کے بارے بھی معلومات حاصل کرنے کا موقعہ ملتا رہا۔ طلبہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کلاس میں گزارے گئے وقت کو کبھی بھول نہ پائیں گے۔ ایک طالب علم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ انہیں کلاس کے ختم ہونے کا یقین نہیں آرہا اور اگر کلاس کے قواعد و ضوابط اس بات کی اجازت دیتے تو وہ دوبارہ اس کلاس میں داخل ہونے کے امیدوار ہوتے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس کلاس میں 2ایسے طالب علم (محمد عاصم اور سید کاشف امداد)بھی موجود تھے جو پاکستان سے خصوصی طور پر بارسلونا کی مقامی یونیورسٹی میں PhDکے لیے آئے ہوئے تھے اور انہوں نے منہاج القرآن بارسلونا کی سپانش زبان کی کلاس کا چرچا سن کر یہاں داخلہ لیا تھا۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمرزا محمد اکرم بیگ، محمد اقبال چوہدری، چوہدری محمد یوسف، چوہدری طارق مہدی، بلال یوسف اور ڈاکٹر عبدالرزاق نے اپنی گفتگو میں پارٹی میں شریک طلباء کو زبان سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے، دیار غیر میں رہتے ہوئے بامقصد زندگی گزارنے، دینی و دنیوی علوم کے حصول کا سلسلہ جاری رکھنے، حسن کردار و اخلاق کے ذریعے دین اسلام کی ترویج کرنے اور وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار اداء کرنے کی تلقین کی، تقریب کے معزز مہمانوں نے اپنی گفتگو کے دوران بارسلونا (سپین) کی پاکستانی کمیونٹی کی فلاح اور رہنمائی کے لیے کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا اور ان کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خصوصی مبارک باد پیش کی۔

کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے اپنی گفتگو میں طلباء کو تلقین کی کہ وہ سپانش زبان کو اپنے روزگار کی تلاش کے لیے بھی استعمال کریں مگر اس کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی ترویج کے لیے بھی استعمال کریں اور ہسپانوی زبان سیکھنے کے عمل کو مستقبل قریب میں بھی جاری رکھیں، انہوں نے طلباء کو یہ تاکید بھی کی کہ وہ کلاس کے بعد بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل سے اپنی وابستگی قائم رکھیں اور تحریک کے بارے مزید معلومات کے حصول کے لیے منہاج یوتھ لیگ سپین اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سے اپنا تعلق قائم رکھیں۔اس موقع پر نوید احمد اندلسی نے الوداعی پارٹی کے احسن انتظامات کرنے پر منہاج القرآن بارسلونا کی نظامت اجتماعات کے سربراہ حاجی محمد افضل اور ان کی ٹیم کا شکریہ اداء کیا۔ اس موقع پر بارسلونا (سپین) کی معروف سماجی شخصیت چوہدری طارق مہدی نے باقاعدہ طور پر پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان بھی کیا جس پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رہنماؤں نے انھیں مبارک باد دی اور خوش آمدید کہا۔

واضح رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام اکتوبر 2009ء سے سہ ماہی بنیادوں پر ہسپانوی زبان کا ابتدائی کورس جاری ہے جس کی 18ویں کلاس کامیابی سے تکمیل پذیر ہوئی ہے، اس کلاس میں ہسپانوی زبان کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت اور قوانین اوردینی علوم بھی سکھائے جاتے ہیں اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی اپنی تدریسی خدمات مفت فراہم کرتے ہیں۔کلاس میں داخلہ کے لیے طلباء کی کثیر تعداد کے پیش نظر اکثر قرعہ اندازی بھی کی جاتی ہے اور قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا اور کروایا جاتاہے۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ۔ سیکریٹری میڈیا MQIسپین

DSC_0278.JPG

DSC_0326.JPG

کلاس کے آغاز کے التواء کی وجہ پاکستان میں جاری انقلابی جدوجہد کے باعث اضافی مصروفیات ہیں، نوید احمدا ندلسی

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں ہسپانوی زبان سکھانے کی 18ویں کلاس، جس کا آغاز شیڈول کے مطابق عید الفطر کے فوراً بعد ہونا تھا اس کو یکم ستمبر 2014ء تک ملتوی کر دیا گیا ہے، اس با ت کا اعلان کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی نے گزشتہ روز منہاج القرآن بارسلونا کے اجلاس کے بعد کیا، انہوں نے بتایا کہ اس التواء کی وجہ پاکستان میں جاری انقلابی جدوجہد کی مصروفیات ہیں، انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر 2014ء کی شام 9بجے نئی کلاس میں داخلہ کے لیے قرعہ اندازی کا عمل ہو گا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2009ء میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے سپانش زبان سکھانے کی کلاس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور اب تک 17کلاسیں مکمل ہو چکی ہیں، ہر کلاس تقریبا 3ماہ کی ہوتی ہے جس میں اردو زبان کے ذریعے سپانش زبان بالکل مفت سکھائی جاتی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی اس کلاس میں رضاء کارانہ تدریسی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

رپورٹ : محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین

گزشتہ دنوں ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں سینکڑوں مزدوروں کی ہلاکت پر ترکی سمیت دنیا بھر میں مقیم مسلمانو ں نے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستانی کمیونٹی بارسلونا کی طرف سے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے گزشتہ جمعہ کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) سے ترکی کے قومی ٹیلی ویژن چینل ٹی آر ٹی(TRT)کی لائیو نشریات میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کوئلے کی کان میں ہو نے والے دھماکہ کو بڑا سانحہ قرار دیا اور کہا کہ سپین بھر کے مسلمان اور بالخصوص پاکستانی کمیونٹی دھماکہ کے نتیجہ میں ہلاک ہو نے والو ں کے خاندانوں کے غم میں برا بر کی شریک ہے ، انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر محمد اکرم بیگ اور سیکریٹری جنرل بلال یوسف نے بھی اپنی پیغام میں ترکی میں پیش آنے والے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

You need to a flashplayer enabled browser to view this YouTube video

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo19اپریل 2014ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ماہانہ اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداران نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرنسپل سیکرٹری اور ناظم امورخارجہ جی ایم ملک کی والدہ محترمہ اور منہاج القرآن سپین کے لائف ممبر حاجی محمد سلیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ حاجی محمد سلیم مرحوم تحریک منہاج القرآن کے لائف ممبر تھے اور منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہر پروگرام میں باقاعدگی سے شرکت کیا کرتے تھے اور رواں سال ہونے والی میلاد کانفرنس میں عمرہ کوپن کی قرعہ اندازی کے دوران اُن کا نام نکلا تھاجس کے نتیجہ میں وہ سفر عمرہ پر تشریف لے گئے اور وہاں مدینہ منورہ میں عارضہ قلب کے باعث انتقال کر گئے، دوران نزع انہوں نے مدینہ منورہ میں ہی تدفین کی وصیت کر دی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل بلال یوسف اور دیگر عہدیداران نے بذریعہ ٹیلیفون جی ایم ملک سے اُن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور منہاج القرآن بارسلونا اور اوسپتالیت کے عہدیداران نے حاجی محمد سلیم کے گھر جا کر اُن کے فیملی ممبران سے تعزیت کی۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

رپورٹ: محمد وقاص راجہ سیکریٹری میڈیاMQIسپین

More Articles ...