20مارچ بروز اتوار ،منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ منہاج القرآن بارسلونا کے عہدیداران اور کارکنان 23مارچ (یوم پاکستان)کے سلسلے میں منعقد ہونے والے تمام پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ یاد رہے کہ اس مرتبہ بارسلونا میں 23مارچ کے حوالے سے 4مختلف تقریبات ترتیب دی گئی ہیں جن میں سے ایک تو پاکستان قونصلیٹ آفس میں ہوگی جبکہ باقی 3پروگرام مختلف پاکستانی فیڈریشنز کے زیر اہتمام منعقد ہونگے ۔
منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے نظامت نشرو اشاعت سے اپنی گفتگو میں کہا کہ بہتر تو یہ تھا کہ یوم پاکستان جیسے عظیم دن پر پوری پاکستانی کیمونٹی ایک ہی پروگرام ترتیب دیتی جہاں تمام لوگ بڑھ چڑھ کر شرکت کرتے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا اور چونکہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ امت مسلمہ کے باہمی اتحاد و بھائی چارے کے لیے کام کیا گیا ہے اس لیے ہمارے وابستگان اور عہدیداران تمام پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔