منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے شعبہ منہاج مصالحتی کونسل کے زیر اہتمام 14 اکتوبر بروز بدھ کو شام 6 بجے Museu Maritim کے ہال میں پاکستان اور پاکستان کی ثقافت کے تعارفی سلسلہ Pakistan M233s Aprop یعنی پاکستان مزید قریب کے تحت ایک معلوماتی پروگرام Pakistan una societat plural کا انعقاد کیا جائے گا ۔ یہ سمینار 2 دن جاری رہے گا جس کے افتتاحی سیشن میں مقامی حکومت اورمقامی پاکستانی تنظیمات کے نمائندگان کے علاوہ مقامی کالجز و یونیورسٹیز کے پروفیسرز اور طلباء بھی شرکت کریں گے ۔پروگرام کے آغاز پر پاکستان کے قونصلر جنرل برائے بارسلونا محترم ایاز حسین سید بھی خصوصی شرکت کریں گے ۔

افتتاحی و تعارفی نشست کے بعد شام 6:30 بجے پاکستانی ادب (Literature) کے موضوع پر سپین کی معروف فلاسفر Stephanie Lonsdale کی گفتگو ہو گی اور7:30 پر میلان یونیورسٹی کے پروفیسر Emilio Asti کی گفتگو ہو گی ۔ پروگرام کے دوسرے دن شام 6:30 پر میڈرڈ یونیورسٹی کی پروفیسر و محقق Ana Ballesteros دین اسلام کے موضوع پر گفتگو کریں گی جبکہ اس کے بعد اختتامی حصہ میں کاتالونیا میں پاکستانی امیگریشن کے موضوع پر گول میز کانفرنس ہو گی ۔

جو لوگ اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہیں وہ میڑو 3 کے سٹاپ Drassanes پر اتریں ، میٹرو کے اسٹاپ کے بالکل ساتھ La Rambla کی مخالف سمت Museu Maritim میں پروگرام منعقد ہو گا ۔


اشتہار دیکھیں