Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

کلاس میں ہسپانوی زبان کے ساتھ ساتھ جنرل نارلج اور مقامی قوانین کے بارے معلوم بھی دی جاتی ہے

موجودہ کلاس 22 نومبر تک جاری رہے گی، آئندہ کلاس 20 دسمبر کو شروع ہو گی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغاز 22اگست 2012کو ہوا،داخلے کے خواہش مندافراد کی کثیر تعداد کی وجہ سے داخلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا ، کلاس 22نومبر 2012تک جاری رہے گی جبکہ آئندہ کلاس 20دسمبر کو شروع ہو گی ۔

22اگست کو شروع ہونے والی کلاس میں داخلے کے لیے رات 9بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن مقررہ وقت سے قبل ہی منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے سامنے امیدوار جمع ہو چکے تھے ۔ 9بجے داخلے کے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کے بعد نوید احمد اندلسی (کلاس ٹیچر) نے داخلے کے امیدواروں کو پروجیکٹر سکرین کے ذریعے کلاس میں داخلے کی شرائط اور قوائد و ضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں سپانش زبان اردو زبان کے ذریعے سکھائی جاتی ہے ، یہاں روزانہ حاضری لگائی جاتی ہے اور بغیر اطلاع کے چھٹی کرنے والے طالب علم کا نام کلاس سے خارج کر دیا جاتا ہے ، یہاں سپانش سکھانے کے لیے سرکاری سطح پر منظور شدہ نصابی کتابیں استعمال کی جاتی ہیں۔

منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جاری اس لینگوج کورج کی انفرادیت یہ ہے کہ یہاں مکمل طور پر اردو زبان کے ہسپانوی زبان سکھائی جا رہی ہے ، کلاس میں روزانہ جنرل نالج کے لیے بھی وقت مخصوص ہے جس میں طلباء کو اسلامی، تاریخی ، سائنسی اور مقامی قوانین اور ثقافت کے بارے معلوم دی جاتی ہیں ۔ گزشتہ دنوں کلاس میں بارسلونا میں پہلے پاکستانی وکیل فہیم ضیاء بھی آئے جنہوں نے طلباء کو تعلیم اور مقامی زبان کی اہمیت پر خصوصی لیکچر دیا ۔

IMG_6534.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_6544.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_6545.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_6553.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_6560.JPG