منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام سپانش زبان کی نئی کلاس کے لیے داخلہ 1اپریل 2013ء کو ہو گا جس میں داخلہ کے لیے رات 9بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں قرعہ اندازی کی جائے گی ، اس کورس کا دورانیہ 3ماہ ہو گا جوکہ یکم اپریل کو شروع ہو کر 28جون کو اختتام پذیر ہو گا ۔ کلاس کا دورانیہ رات 9بجے سے 11بجے ہو گا جس میں اردو زبان کے ذریعے ہسپانوی زبان لکھنا، پڑھنا اور بولنا سکھائی جائے گی اورہسپانوی زبان کے علاوہ مقامی قوانین اور رسوم و رواج کے بارے معلومات بھی دی جاتی ہیں ۔