یکم اگست 2013ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیمات نے عید الفطر کے اجتماعات کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے نمازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکریٹری جنرل نوید احمد اندلسی کی پریس ریلیز کے مطابق منہاج القرآن سپین کی علاقائی تنظیمات کے زیر انتظام سپین کے 4 شہروں میں 5مقامات پر عید الفطر کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہو نگے جن میں سب سے بڑا اجتماع بادالونا شہر کے سکول گراؤنڈ میں اور دوسرا بڑا اجتماع بارسلونا میں سمندری میوزیم کے ہال میں منعقد ہو گا۔
1۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں نماز عید الفطر کی پہلی جماعت 7:30 بجے، دوسری جماعت 8:15 بجے اور تیسری جماعت 9:00 بجے ہو گی۔
2۔منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیو میں اس سال 2جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پہلی جماعت 8:30 بجے اور دوسری جماعت 9:15 بجے کروائی جائے گی۔
3۔منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں نماز عید الفطر کی پہلی جماعت 7:30 بجے، دوسری جماعت 8:15 بجے اور تیسری جماعت 9:00 بجے ہو گی۔
4۔سمندری عجائب گھر بارسلونا میں ابتدائی طور پر عید الفطر کی 2 جماعتوں کا انتظام کیا گیا ہے تاہم نمازیوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں مزید جماعتیں بھی کروائی جا سکیں گی، پہلی جماعت 8 بجے اور دوسری جماعت 8:45 بجے ہو گی۔
5۔ سکول گراؤنڈ بادالونا میں 9:15 بجے ایک ہی جماعت ہو گی اور یہ سپین میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا، منہاج القرآن بارسلونا کے امیر علامہ عبدالرشید شریفی کی اقتداء میں 3ہزار سے زائد لوگ عید الفطر کی نماز اداء کریں گے۔
منہاج القرآن سپین کی تنظیمات (بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت، لوگرونیو) نے عید الفطر کے انتظامات کو احسن طریقہ سے سرانجام دینے کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی ہیں۔ تمام اجتماعات کی انتظامیہ کی طرف سے نمازیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ وقت کی بچت کے لیے عید کے دن اپنے گھروں سے ہی باوضو تشریف لائیں اور عید کے دن سے پہلے ہی فطرانہ اداء کر دیں۔