10اگست2012بروز جمعہ منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اوسپتالیت کی پاکستانی اور عربی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اس موقع پر منہاج القرآن اوسپتالیت کی انتظامیہ نے منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج القرآن بادالونا کے عہدیداران کو خصوصی طور پر مدعو کیا ۔ بارسلونا سے محمد نواز کیانی، محمد اقبال چوہدری، نوید احمد اندلسی اور محمد نواز قادری نے شرکت کی جب کہ بادالونا سے مرزا نواز جرال (صدر)، آفتاب حسین ابرار (نائب صدر)، ارسلان اعظم کیانی (ناظم مالیات)، قدیر احمد اعوان اور محمد شفیق نے شرکت کی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوید احمد اندلسی( سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین) اور حاجی زاہد اختر (صدر منہاج القرآن اوسپتالیت) نے تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت کے اب تک ہونے والے معاملات سے سب کو آگاہ کیا اور مسجد و اسلامی مرکز میں مستقبل میں کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے معلومات دیں۔حاجی زاہد اختر نے اسلامک سنٹر کی تعمیر کے سلسلے میں اہل اوسپتالیت کے تعاون پر ان کاخصوصی شکریہ اداء کیا ۔
وقت افطار پر علامہ عبد الرشید شریفی (امیر منہاج القرآن بارسلونا) نے خصوصی دعا کی اور نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج القرآن بادالونا کے عہدیداران نے اوسپتالیت کی ٹیم کے افراد اور معتکفین سے ملاقات بھی کی ۔