Pulsa para ver la imagen a tamaño completo19اگست 2012کو عید الفطرکے موقع پر اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) میں منہاج اسلامک سنٹر میں ہزاروں پاکستانیوں نماز عید اداء کی جو کہ اوسپتالیت کی تاریخ میں کسی پاکستانی دینی پلیٹ فارم کی طرف سے منعقدہ پہلا اجتماع تھا ۔

نمازیوں کی کثیر تعداد کے پیش نظر 3جماعتوں کا اہتمام گیا گیا ، پہلی جماعت علامہ عبد الرشید شریفی، دوسری جماعت حافظ مسعود اختر اور تیسری نمازحافظ عبدالرحمان کی امامت میں اداء کی گئی ۔ نماز عید اداء کرنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی کے علاوہ دیگر مسلمان ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی کثیر تعداد میں منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت کا رخ کیا ۔ اس موقع پر علامہ عبد الرشید شریفی نے عید الفطر اور رمضان المبارک کے فضائل بھی بیان کیے ، انہوں نے دین اسلام کی سربلندی اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی ،جبکہ صدر منہاج القرآن اوسپتالیت حاجی زاہد اختر زاہدی نے اہل اوسپتالیت کو عید کی مبارک باد دی ۔

نماز عید کے دوران مسجد کے اندر اور باہر گلی میں نظم و نسق کی پابندی کے لیے منہاج القرآن اوسپتالیت اور منہاج یوتھ لیگ اوسپتالیت کے اراکین پر مبنی سیکورٹی ٹیم نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیے ۔

DSCN0908.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSCN0877.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSCN0846.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo

DSCN0942.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completo Pulsa para ver la imagen a tamaño completo