منہاج القرآن اوسپتالیت (سپین) کے زیر اہتمام آج (25مئی 2013ء کو) سپین کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی عظیم الشان محفل نعت منعقد ہو رہی ہے جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے 4 عمرہ ٹکٹ بھی دیئے جائیں گے جس کے لیے اوسپتالیت کی سماجی و کاروباری شخصیت یاسر علی (علی بابر ڈونر) خصوصی تعاون کر رہے ہیں ، گزشتہ روز حاجی زاہد اختر زاہدی (صدر منہاج القرآن اوسپتالیت) اور محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل) نے ان سے ملاقات کی اور تاریخی نوعیت کی حامل محفل نعت کے انتظامات میں خصوصی تعاون کرنے پر انھیں مبارک باد پیش کی اور ان کا شکریہ اداء کیا۔
یہ محفل بارسلونا کے نواحی شہر اوسپتالیت میں La Farga کے وسیع و عریض ہال میں منعقد ہو گی جہاں بارسلونا اور سپین کے دیگر شہروں سے ہزاروں عاشقانِ مصطفی ﷺ شرکت کریں گے، محفل میں شرکت کی دعوتِ عام ہے اور خواتین کی شرکت کا خصوصی انتظام ہو گا۔ محفل میں شرکت کے لیے اوسپتالیت شہر سے باہر سے آنے والے افراد میٹرو لائن نمبر 1 کے سٹاپ Rambla Just Oliverasکا استعمال کریں گے، La Fargaکمرشل سنٹر میں ہو گی جو کہ C / Barcelona, 2 میں واقع ہے۔