8اگست 2012 کو نماز مغرب سے قبل منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 20، منہاج اسلامک سنٹر بادالونا میں 10اور منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت میں 10افراد اعتکاف بیٹھ گئے ہیں جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ معتکفین کی سحری اور افطاری کا انتظام منہاج القرآن کی بارسلونا، لوگرونیو، بادالونا اور اوسپتالیت کے انتظامیہ کی طرف سے کیا جائے گا ۔
دوران اعتکاف معکتفین کے لیے تربیتی شیڈول بھی تر تیب دیا گیا ہے جس کے تحت رات 2بجے سے 4بجے شہر اعتکاف (لاہور، پاکستان) سے منہاج ٹی وی کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب دکھایا جائے گا جبکہ نماز عصر کے بعد بارسلونا میں حافظ محمد عابد، لوگرونیو میں علامہ صفدر مجید قادری، اوسپتالیت میں علامہ عبد الرشید شریفی اور بادالونا میں علامہ محمد معروف معتکفین کی دینی تربیت کریں گے ۔
بارسلونا میں 20معتکفین کے لیے ناموں کا اندراج 5روز قبل شروع کیا گیا جو کہ مقرر تاریخ سے 3روزقبل ہی مکمل ہو گیا جبکہ بادالونا میں اعتکاف بیٹھنے کے امیدواروں کی طویل فہرست کے پیش نظر قرعہ اندازی کی گئی ۔