سپین بھر میں مسلمان عید الفطر 19اگست 2012بروز اتوار کو منائیں گے ، ہر سال عیدین کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں ، اس دفعہ بارسلونا، بادالونا اور لوگرونیو کے علاوہ اوسپتالیت میں بھی نماز عیدکی ادائیگی کا انتظام کیا گیا ہے ، جگہ کی کمی کے باعث ایک سے زیادہ جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں ۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا : پہلی جماعت:8:15 بجے ، دوسری جماعت:9:00بجے ، تیسری جماعت:9:45بجے
اسپورٹس ہال بارسلونا : پہلی جماعت:8:00 بجے ، دوسری جماعت:8:45بجے ، تیسری جماعت:9:30بجے
منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت : پہلی جماعت:8:00 بجے ، دوسری جماعت:8:45بجے، تیسری جماعت : 9:30بجے
اسپورٹس ہال بادالونا : جماعت : 9:00بجے
اسپورٹس ہال لوگرونیو : جماعت : 9:15بجے
بادالونا میں اسپورٹس ہال B9سکول میں 5000افراد کی گنجائش ہے اس لیے وہاں ایک ہی جماعت کا اہتمام کیا گیا ہے اسی طرح منہاج القرآن لوگرونیو میں بھی ایک ہی جماعت ہو گی ۔ منہاج القرآن کی انتظامیہ کی طرف سے نمازیوں درخواست کی گئی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور باوضو تشریف لائیں ۔