مورخہ 7دسمبر 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں MWFیورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم (الازہری) نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا ، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں اس موقع پر 3جماعتیں ہوئیں ۔علامہ اقبال اعظم منہاجین نے فلسفہ شہادت امام حسین (رض) پر گفتگو کرتے ہوئے ذکر حسین (رض) کے ساتھ ساتھ فکر حسین کو سمجھنے اور اپنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کے دورِ حاضر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری دنیا بھر میں امت مسلمہ کو فکر حسینی کو اپنانے کی دعوت کے لیے سرگرم عمل ہیں اور 23دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر پوری پاکستانی قوم کو فکر امام حسین (رض) کا پیغام دیں گے ۔ دوران خطاب منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا تکبیر و رسالت کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ علامہ اقبال اعظم منہاجین نے اپنے خطاب کا اختتام ا س شعر پر کیا ۔
یزیدی دور سیاست لپیٹا جائے گا ☼☼☼ صداء حسین کی گونجی ہے رہبر بن کر
وہ اور کشتیاں ہونگی ، ڈبو دیا جن کو ☼☼☼ ہماری رہ میں آنا کبھی بھنور بن کر