Pulsa para ver la imagen a tamaño completoمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) کے زیر اہتمام 27جولائی 2012ء کو نماز جمعہ کا اجتماع Escola Piaکے اسپورٹس ہال میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے نماز اداء کی ۔ اس موقع پر منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام قاری عبد الرزاق نقشبندی نے رمضان المبارک اور روزہ کی اہمیت پر خطاب کیا ، اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک صدقات، خیرات اور زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے بہترین موقع ہے کیونکہ اس ماہ میں نیک کام کا اجر 70گنا ہوتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دنیا بھر میں فلاح انسانیت کے لیے کام کر رہی ہے ۔ اس موقع پر انتظام و انصرام منہاج یوتھ لیگ سپین نے بلال یوسف اور خرم شبیر کی قیادت میں سرانجام دیے ۔بارسلونا میں 3، 10اور 17اگست کو نماز جمعہ کا مرکزی اجتماعRambla Ravalپر واقع اسپورٹس ہال میں ہو گا ۔

اس کے علاوہ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (مسجد) میں نماز جمعہ کی 3اور منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت (مسجد)میں بھی 2جماعتیں ہوئیں جہاں ہزاروں افراد نے نماز ادا ء کی جبکہ بادالونا میں B9سکول کے ہال میں نماز جمعہ کا اجتماع منعقد ہوا جہاں ہزاروں افراد نے نماز اداء کی ۔

IMG_5715.JPG

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_5710.JPG

IMG_5713.JPG