بارسلونا، سپین میں کامیاب افطار عام منعقد کرنے کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی بادالونا کی تنظیم کے زیر انتظام بادالونا Badalona میں بھی عوامی افطار پارٹی (افطارِ عام) کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسلمانوں کے علاوہ مقامی سپانش کیمونٹی اور مختلف حکومتی اداروں کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے ۔
منہاج القرآن بادالونا کے سیکریٹری جنرل عدنان رضاء کے مطابق 9اگست 2012بروز جمعرات کو عوامی افطار پارٹی کا اہتمام B9سکول کے گراؤنڈ میں کیا جائے گا جہاں نماز جمعہ اور نمازِ تراویح اداء کی جاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن بادالونا اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کی طرف سے مقامی بلدیہ، حکومت کاتالونیا اور مقامی سیاسی و سماجی تنظیمات کوشرکت کے دعوت نامے جاری کر دیے ہیں ۔ تقریب میں پاکستانی کیمونٹی کو شرکت کی دعوتِ عام ہے ۔
منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری کے مطابق افطارِ عام Iftar Popularکے انعقاد کا مقصد مقامی آبادی اور مسلمان تارکینِ وطن کے مابین اچھی ہمسائیگی اور تعلقات کو فروغ دینا ہے ، انہوں نے بتایا کہ افطار عام کے انعقاد میں منہاج القرآن بادالونا کو مقامی پاکستانی تنظیم ندائے پاکستان کا تعاون بھی حاصل ہے ۔