9اگست 2012بروز جمعرات منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ذیلی تنظیم منہاج القرآن بادالونا کے زیر اہتمام افطارِ عام کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کیمونٹی، عرب کیمونٹی ،مقامی ہسپانوی کیمونٹی ، پاکستانی سماجی و سیاسی تنظیمات کے نمائندگان ،کاتالان پولیس ، سپانش پولیس اور سرکاری افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس عوامی افطار پارٹی کا اہتمام بادالونا کے B9سکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں کیا گیا ۔ اس موقع پر مختلف پاکستانی اور سپانش اخبارات کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔
منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے افطار عام میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ اداء کیا ، انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کی افطار پارٹی میں غیر مسلم لوگوں کو مدعو کرنا اور ان کا کثیر تعداد میں شرکت کرنا اس بات کی علامت ہے کہ اسلام دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سے امن و سلامتی سے رہنے کا سبق دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افطار عام جیسی تقاریب کے انعقاد کا مقصد غیر مسلموں کو دین اسلام اور اسلامی ثقافت کے بارے آگاہی فراہم کرنا بھی ہے ۔ اس موقع پر محمد اقبال چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں اور بالخصوص یورپ میں دین اسلام کا پیغام امن پھیلانے میں مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے منہاج القرآن بادالونا کی پوری ٹیم کو کامیاب افطار پارٹی کے انعقاد پر مبارک باد بھی پیش کی ۔
افطار سے چند منٹ قبل منہاج اسلامک سنٹر بادالوناکے امام حافظ محمد معروف نے خصوصی دعا کروائی ، 9بج کر 7منٹ پر مغرب کی اذان کہی گئی جس پر گراؤنڈ میں موجود سینکڑوں افراد نے افطاری کی جس کے بعد باجماعت نماز مغرب اداء کی گئی ۔ پارٹی میں شریک سپانش اور پاکستانی مہمانوں نے افطار عام کے انعقاد کو انتہائی احسن اقدام قرار دیتے ہوئے منہاج القرآن بادالونا کے قائدین کو مبارک باد پیش کی ۔
شفقت علی رضاء (نمائندہ جنگ و جیو نیوز )، ڈاکٹر قمر احسان (چیف ایڈیٹر ڈیلی دوست)، مرزا ندیم بیگ (چیف ایڈیٹر بی بی سی اپڈیٹ ) ، حافظ عبد الرزاق صادق (چیف ایڈیٹر ڈیلی میزبان )، محمد رضوان کاظمی (بیورو چیف پاک نیوز انٹرنیشنل)، کاشف شہزاد (اسسٹنٹ ایڈیٹرسہارا انٹرنیشنل)، زاہد مصطفی اعوان (نمائندہ پاکستان ٹیلی ویژن) ، ظفر الیاس قریشی (ہفت روزہ دیس پردیس )اور دیگر اخبارات و جرائد سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پروگرام کی تصویری اور ویڈیو کوریج کی ۔
افطار پارٹی میں پاکستانی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی و سماجی پارٹیوں کے سربراہان اور مقامی کاروباری حضرات نے بھی شرکت کی جن میں چوہدری عبد الغفار مرہانہ(صدر پاکستان فیڈریشن سپین)، راجہ شعیب ستی (سابق صدر پاکستان فیڈریشن سپین)، حافظ عبد الرزاق صادق (سنیئر صحافی)، فیض اللہ ساہی (چیئر مین پاکستان ویلفیئر کونسل)، خالد شہباز چوہان (سرپرست کاتالان فیڈریشن)، طارق حفیظ عباسی(صدر کاتالان فیڈریشن)، مہر علی قمر (سنیئر رہنماء مسلم لیگ ن ) ، چوہدری نذیر احمد گوندل (صدر پاکستان مسلم لیگ ن سپین)، بابا ذوالفقار علی حشمت (صدر انجمن تاجران بادالونا )، سکندر حیات گوندل (ڈائریکٹر قرطبہ ریسٹورنٹ )، راجا حاجی اسد ، ، خلیم بٹ، راجا ٹیپو اور مزمل حسین باجوہ شامل ہیں ۔
پاکستانی کیمونٹی کے علاوہ جن سپانش مہمانوں نے شرکت کی ان میں Josep Duran(سابق ڈپٹی مئیر بادالونا)، Josep Maria Llagostera(سابق کونسلر بادالونا)، Montserrat Torres، محمد شعیب (سابق ممبر کاتالان پارلیمنٹ)، احمد الکو ایفی (پروفیسر)، Jose Luis Garcia(نیشنل پولیس سپین)، Marc(کاتالان پولیس)، David Torrents(ممبر کاتالان حکمران جماعتCiU) اور Manuel Cortes (سربراہ ہمسایہ ایسوسی ایشن بادالونا) شامل ہیں۔
بارسلونا سے محمد نواز کیانی(سرپرست منہاج القرآن انٹر نیشنل سپین )، نوید احمد اندلسی (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، بلال یوسف (صدر منہاج یوتھ لیگ سپین) اور محمد عتیق قادری (ناظم نشرو اشاعت منہاج یوتھ لیگ سپین) نے شرکت کی جبکہ منہاج القرآن اوسپتالیت کے وفد نے صدر حاجی زاہد اختر کی قیادت میں تقریب میں شرکت کی ان کے وفد میں محمد ایوب، حاجی محمد نذیر اداسی اور قمر رفیق شامل تھے ۔
افطار پارٹی کے انعقاد اور انتظامات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائم مقام صدر ظل حسن قادری، صدر منہاج مصالحتی کونسل سپین محمد اقبال چوہدری، صدر منہاج القرآن بادالونا مرزا نواز جرال اور سنیئر نائب صدر آفتاب حسین ابرار کے علاوہ عدنان رضاء (جنرل سیکرٹیری بادالونا)، رضوان کاظمی (ناظم نشرو اشاعت بادالونا)، محمد عمیر ڈار (منہاج یوتھ لیگ بادالونا)، یوسف بلال (صدر منہاج یوتھ لیگ سپین)، محمد عتیق قادری(منہاج یوتھ لیگ سپین) ، ارسلان اعظم کیانی، قدیر احمد اعوان، خاور حسین، محمد شفیق اور ادریس احمد اعوان شامل ہیں ۔تقریب کے انعقاد میں ندائے پاکستان ایسوسی ایشن بادالونا کے صدر اسد اللہ خان اور ان کے ٹیم نے منہاج القرآن بادالونا سے خصوصی تعاون کیا۔