24 فروری بروز منگل کو بارسلونا کے معروف کالج Institut Thau کے طلبا ءو طالبات نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ منہاج اسلامک سنٹر کا معلوماتی دورہ کیا ۔مسجد پہنچنے پر منہاج القرآن بارسلونا کے نائب ناظم ویلفیئر چوہدری پرویز اختر نے ان کا استقبال کیا ۔اس دورہ میں 30 سے زائد طلباءو طالبات شامل تھے ۔
منہاج القرآن بارسلونا کے ناظم مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری اور نائب ناظم ویلفیئر چوہدری پرویز اختر نے طلبہ کو منہاج القرآن، پاکستان اور اسلام کا مختصر تعارف کروایا جس کے بعد انہوں نے دین اسلام کے متعلق مختلف سوالات کیے جن میںمیں ماہِ رمضان میں روزے کیوں رکھے جاتے ہیں، قبلہ کی سمت کا تعین کیسے کیا جاتا ہی، مسلمان خنزیر کا گوشت کیوں نہیں کھا سکتی، خواتین سر کو کیوں ڈھاپنتی ہیں، رمضان کس تاریخ کو شروع ہوتا ہے اور کن لوگوں پر روزہ رکھنا لازم نہیں ہے جیسے سوالات شامل ہیں ۔محمد اقبال چوہدری نے ان تمام سوالات کے انتہائی جامع و احسن طریقہ سے جوابات دیے، 2007 میں عالمی میلاد کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطاب کے دوران چاند کے گرد اسم محمد () لکھے جانے والے معجزہ کا پوسٹر دیکھ کر طلبہ نے اس بارے بھی سوال کیا جس پر چوہدری پرویز اختر نے اس معجزہ کی تفصیل بتائی ۔ آخر میں تمام مہمانوں کی مشروبات سے تواضع کی گئی ۔
ناظم مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری نے طلبہ و اساتذہ کا اس معلوماتی دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں کہا کہ ہمارے مراکز کے دروازے ہمیشہ سب کے لیے کھلے ہیں، اور کسی کے یہاں داخلہ پر کسی قسم کی پابندی نہیں۔یاد رہے کہ Institut Thau کے طلبہ ہر سال منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کا معلوماتی دورہ کرتے ہیں جس کا مقصد دین اسلام کے متعلق معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے ۔
فُل سائز تصاویر