18اپریل بروز بدھ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کی سپانش کلاس کے طلباء نے کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی کی قیادت میں بارسلونا میں واقع کاتالونیا کی پارلیمنٹ (علاقائی اسمبلی)کا مطالعاتی دور ہ کیا ۔طلباء کے علاوہ اس دورہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظم مالیات محمد نواز قادری اور سیکریٹری ویلفیئر محمد اکرم اعوان بھی موجود تھے ۔

تمام طلباء صبح 12بجے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا پہنچے اور میونسپل بس کے ذریعے12:45بجے Parc de la Ciutadellaپہنچے جس کے اندر پارلیمنٹ واقع ہے ۔ پارلیمنٹ کے مرکزی دروازہ پر وہاں کی پروٹوکول انچارج Noemiنے طلباء کوخوش آمدید کہا اور پارلیمنٹ میں داخل ہونے کے قوائد و ضوابط سے آگاہ کیا اور اس کے بعد پارلیمنٹ کے مختلف گوشوں اور ہال دکھائے ، انہوں نے طلباء کو کاتالونیا اور پارلیمنٹ کی تاریخ بھی بتائی ۔پروٹوکول انچارج Noemiکے ہمراہ پارلیمنٹ کے مرکزی ہال (جہاں ممبران پارلیمنٹ دوران اجلاس بیٹھتے ہیں ) پہنچنے پر تمام طلباء کو مہمانوں کی نشستوں پر بٹھایا گیا ۔ اس موقع پر طلباء نے کاتالونیا کی حکومت اور سیاسی نظام کے بارے مختلف سوال کیے جن کے جوابات Noemiاور نوید احمد اندلسی نے دیے ۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

سوال وجواب کے سیشن میں طلباء کی طرف سے پوچھے جانے والے مختلف سوالوں کے جواب میں Noemiنے طلباء کو مندرجہ ذیل معلومات دیں:
 کاتالونیا کی پارلیمنٹ یہاں کا سب سے اہم اور سپریم ادارہ ہے جو کہ ہر معاملے میں کاتالونیا کے شہریوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔
 کاتالونیا کی پارلیمنٹ135ممبران پر مشتمل ہے جن کا انتخاب یہاں کی عوام انتخابات کے ذریعے کرتی ہے ۔
پارلیمنٹ کے انتخابات زیادہ سے زیادہ 4سال بعد لازمی ہوتے ہیں ،کاتالونیا کی پارلیمنٹ کے انتخابات کا طریقہ متناسب نمائندگی ہے ۔
 کاتالونیا میں 4قسم کے انتخابات ہوتے ہیں ، بلدیاتی (میونسپل)، علاقائی(یعنی کاتالونیا کی پارلیمنٹ کے)، قومی (سپین کی پارلیمنٹ کے)اور یورپین پارلیمنٹ کےانتخابات۔
 ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہ 2ہزار یورو کے لگ بھگ ہوتی ہے اور اس کے علاوہ انہیں کوئی پروٹوکول نہیں دیا جاتا، ممبران پارلیمنٹ کو اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے کسی قسم کا فنڈ بھی نہیں دیا جاتا کیونکہ یہ ذمہ داری بلدیات (شہری حکومتوں)کی ہے، اکثر ممبران پارلیمنٹ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچتے ہیں اور بعض اس مقصد کے لیئے سائیکل کا استعمال بھی کرتے ہیں۔
 اگرچہ بُل فائٹنگ سپین کا قومی و تاریخی کھیل ہے تاہم کاتالونیا کی پارلیمنٹ نے گزشتہ سال عوامی مطالبہ پر کاتالونیا میں اس کھیل پر پابندی لگا دی ہے۔
 اگرچہ امیگریشن اور تارکینِ وطن کے بارے قانون سازی کے زیادہ تر اختیارات سپین کی مرکزی حکومت کے پاس ہیں تاہم کا تالونیا کی حکومت و پارلیمنٹ بھی تارکین وطن کے حقوق اور ان کی Integrationکے لیے کام کرتی ہے۔

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

اس دوران کاتالونیا کے ممبر پارلیمنٹ اور سابق سیکریٹری امیگریشن Oriol Amorosبھی اتفاقاً وہاں پہنچے ، انہوں نے بھی طلباء کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہا اور تارکین وطن کے حقوق کے لیے ان کی جماعت ERC اور کاتالونیا کی پالیمنٹ کا کردار بتایا ، انہوں نے بتایا کہ آج سے چند سال پہلے تک پاکستان سے سپین فیملی بلوانے کے لیے پاکستان میں بہت سے معاملات کرپشن کا شکار تھے اور رشوت وغیرہ کی شکایات تھیں ، منہاج القرآن بارسلونا اور دیگر پاکستانی تنظیمات کی طرف سے یہ شکایات ملنے پر ہماری حکومت نے سپین کی وزارتِ خارجہ کی توجہ اس معاملے کی طرف دلوائی جس سے یہ معاملہ نہ صرف حل ہوا بلکہ اب انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ فیملیوں کے ویزا جات پاس ہو رہے ہیں ۔

کاتالونیا کی پارلیمنٹ کا تفصیلی دورہ دن3بجے مکمل ہوا ، جس کے بعد طلباء نے پارلیمنٹ کے ارد گرد واقع پارک کے مختلف حصوں کی سیر کی ، واپسی پر پلاثہ سان خائمے میں واقع کاتالونیا کی حکومت کا ہیڈ کوارٹر Palau de la Generalitatبھی دیکھا اور نوید احمد اندلسی نے اس کی تاریخی حیثیت، حکومت کاتالونیا ، وزراء اور صدر کے بارے طلباء کو معلومات دیں۔

 IMG_4360.jpg

IMG_4375.jpg

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

Pulsa para ver la imagen a tamaño completoPulsa para ver la imagen a tamaño completo

IMG_4387.jpg

IMG_4389.jpg

IMG_4398.jpg

IMG_4399.jpg

IMG_4405.jpg

IMG_4406.jpg

IMG_4409.jpg

IMG_4415.jpg

IMG_4419.jpg

IMG_4425.jpg

IMG_4430.jpg